معروف عوامی اور سماجی شخصیت ارشد تبسم کی جانب سے ریاض کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا


ریاض ( ناظم علی عطاری ) سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں اپنا تعمیری کردار ادا کرنے والی تین دہائیوں سے سعودی عرب میں مقیم معروف عوامی اور سماجی شخصیت ارشد تبسم کی جانب سے ریاض کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ارشد تبسم نے کہا کہ پاک کمیونٹی اور پاک وطن کے باسیوں کو اوورسیز پاکستانیوں کی خدمت پاکستانیت کیلئے کی جانے والی سرگرمیوں سے آگاہی حاصل ہو اس لئے آج کی پریس کانفرنس کا نام بھی ” پیغام خدمت پاکستانیت دے رہا ہوں انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے میرا پیغام خدمت پاکستانیت یے کہ جو آعلی عہدوں پر کام کر رہے ہیں جو بزنس مین ہیں جو اعلی تعلیم یافتہ ہیں یا جو خدمت پاکستانیت کا جذبہ بھی رکھنے اور ان کے پاس وافر فری وقت ہے ایسے سب معزز افراد کو اپنی اپنی کپیسٹی میں پریشان حال اور مصیبت زدہ ہم وطنوں کے مسائل حل کرنے میں اپنا تعمیری کردار ادا کرنا چاہئے۔
بلاشبہ وہ سب معزز پاکستانی خراج تحسین کے مستحق ہیں جو پہلے سے ہی اپنے ایمانی و انسانی فرائض کی ادائیگی میں مصروف عمل ہیں سعودی عرب جسے ہم مرکز اسلام کہتے ہیں میں خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تہہ دل شکریہ ادا کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ ان حکمرانوں نے پاکستانیوں کو سیاسی ، مذہبی سماجی اور تفریحی پروگراموں کے انعقاد کرنے کے لئے کھلا ، پرسکون اور پرامن ماحول فراہم کر دیا ہے جہاں ہم اپنی آواز ، پیغام اور خوشی غمی دنیا اور اپنوں کے ساتھ آزادی سے شئیر کرتے ہیں قونصلیٹ جدہ اور سفارتخانہ پاکستان کے تمام شعبہ جات بالخصوص ویلفیئر ونگ کے سب سینئر و جونیئر آفسران کے بہترین تعاون و مدد کرنے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں یہ آفسران کئی سالوں سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں میرے ساتھ انتہائی شفقت و بہترین تعاون کر رہے ہیں اس کے علاوہ میں آج کی اس پیغام خدمت پاکستانیت پریس کانفرنس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن ڈاکٹر قاری نصیر الدین کے اس بہترین تعاون کا بھی صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتا ہوں جو فوت ہونے والے پاکستانی تارکین وطن کی میتوں کو فری ایمبولینس سروس کی فراہمی کے ذریعے ائیر پورٹ سے مرحوم کے گھر تک پہنچانے کا اہم فریضہ سرانجام دے رہے ہیں ۔
میں پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب کی پوری ٹیم جن میں چئیرمین عابد شمعون چاند صدر محمد وسیم خان سیکرٹری جنرل ناظم علی عطاری اور ان کی پوری ٹیم کا دل کی اتھا گہرائیوں سے مشکور ہوں کہ جو بلاتفریق پاک کمیونٹی کے ہر فورم کی سرگرمیوں اور آواز کو الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے قوم تک پہنچا رہے پریس کانفرنس سے
ملک انصر حمید ، عدنان ساہی ، مبشر کلیار ، نے بھی خطاب کرتے ہوئے سفارتخانہ پاکستان اور سعودی حکومت کی طرف سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اعلی اقدامات اور اعلی پالیسیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا