گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ کے زیراہتمام کورنگی کلینک میں ماں اور بچے کی صحت اور فیملی پلاننگ سروسز کے حوالے سے آگاہی مہم

گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ کے زیراہتمام کورنگی کلینک میں ماں اور بچے کی صحت اور فیملی پلاننگ سروسز کے حوالے سے آگاہی مہم ۔گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ کی جانب سے کراچی کے گنجان آباد علاقے کورنگی میں ایک ماڈل کلینک چلایا جا رہا ہے جہاں پر ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے تمام ضروری حفاظتی اقدامات کی رہنمائی اور خدمات فراہم کی جاتی ہیں وہاں پر ماؤں اور حاملہ عورتوں کو بچوں کی بہتر نگہداشت اور الفاظ تدابیر کے حوالے سے معلومات اور رہنمائی فراہم کرنے کے لیے آگاہی مہم چلائی گئی واضح رہے کہ یہ ایک ایسا علاقہ ہے جہاں زیادہ تر لوگوں کا تعلق کم آمدنی والے طبقے سے ہے اور کورنگی انڈسٹریل ایریا کی فیکٹریوں میں کام کرنے والی فیملیاں اس علاقے میں آباد ہیں ان خاندانوں میں صحت کے بنیادی اصولوں خاص طور پر ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ضروری مفید معلومات کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے علاقے کے لوگ یہاں فراہم کی جانے والی خدمات وہ رہتے ہیں اور خوش ہیں کہ انہیں اپنے علاقے میں یہ معلومات رہنمائی اور خدمات میسر ہیں ۔