پاکستان میں کورونا کے مریضوں میں بلیک فنگس کیسز سامنے آگئے

:پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مریضوں میں بلیک فنگس کیسز سامنے آگئے۔بلیک فنگس سے چار کورونا مریضوں کا انتقال اور معتدد کیسز رپورٹ ہوئے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مریضوں میں اس مہلک فنگس انفیکشن کی تشخیص مشکل سے ہوتی ہے۔متعدی امراض کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بلیک فنگس دماغ اور پھیپھڑوں پر اثر انداز ہوتا ہے یہ وہی فنگس ہے جو روٹیوں میں لگتا ہے۔
اس سے قبل بھارت میں کووڈ 19 کے مریضوں میں ایک اور جان لیوا پیچیدگی کا انکشاف ہوا تھا،۔طبی حکام کی جانب سے ایک فنگل انفیکشن کے حوالے سے خبردار کیا گیا ہے جسے کووڈ 19 کے کچھ مریضوں میں دریافت کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق یہ انفیکشن شکل کو بگاڑنے کے ساتھ موت کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے 9 مئی کو ایک بیان میں بتایا گیا کہ میوکورمائیکوسس (Mucormycosis) نامی اس بیماری کو بلیگ فنگس انفیکشن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے جو نتھنوں یا پھیپھڑوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

آئی سی ایم آر کچھ وقت سے ادویات کا استعمال کرنے والے یا آئی سی یو میں زیادہ وقت گزارنے والے مریضوں میں اس انفیکشن کا خطرہ زیادہ ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کچھ کووڈ کے مریضوں کو اس انفیکشن کے باعث بینائی سے محرومی کے ساتھ جبڑوں کو نکالنا پڑا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ 19 دن سے چین میں روزانہ 3 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور ریکارڈ تعداد میں ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔
پورے ملک میں آکسیجن کی کمی سے کورونا کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور یہ نیا انفیکشن بھی اسی کا نتیجہ ہے، یعنی آکسیجن پائپس میں آلودگی۔ماہرین کے مطابق یہ انفیکشن درحقیقت ذیابیطس سے جڑا ہوتا ہے۔یہ فنگس سانس کی نالی کے ذریعے حملہ آور ہوتی ہے اور بھارت میں کووڈ کی وبا سے پہلے بھی موجود تھی مگر اب زیادہ ابھر کر سامنے آئی ہے۔
https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2021-05-12/news-2802532.html

——————–
حکومت کا 16 مئی سے ویکسینیشن کیلئے 30 سال سے معمر افراد کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان
10:46 AM
بھارت میں کورونا سے ایک روز میں ریکارڈ 4 ہزار 205 اموات
10:26 AM
وائرس کی بھارتی قسم 44 ممالک میں پائی جاچکی ہے، ڈبلیو ایچ او
————————–
ملک بھر میں کورونا کے وار تاحال جاری ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 104 اموات ہوئیں جبکہ کورونا کے مزید 2869 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 19 ہزار 210 ہوگئی اور پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 67 ہزار 438 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 869 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 22 ہزار 117، سندھ میں 2 لاکھ 94 ہزار 251، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 25 ہزار 392، بلوچستان میں 23 ہزار 655، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 407، اسلام آباد میں 78 ہزار 560 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 ہزار 56 کیسز رپورٹ ہوئے۔
واضح رہے کہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں9 ہزار 188 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 765، خیبرپختونخوا 3 ہزار 668، اسلام آباد 718، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 255 اور آزاد کشمیر میں 509 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 40 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 16 کروڑ 3 لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 33 لاکھ 30 ہزار 828 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019ء کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020ء کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ 24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020ء کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے جس کے بعد کورونا کے کیسز میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہوتا چلا گیا۔