پی ایس او نے ڈیجیٹل سہولیات پر مبنی آئل ٹر مینل متعارف کرادیا

ڈیجیٹل پاکستان کی طرف ایک اور قدم
پی ایس او نے ڈیجیٹل سہولیات پر مبنی آئل ٹر مینل متعارف کرادیا


9مئی2021، کراچی: ملک کی سب سے جدت پسند کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل نے ایک بار پھر پٹرولیم انڈسٹری کی پروڈکٹ سپلائی چین میں ڈیجیٹائزیشن متعارف کرانے میں پہل کردی۔ وزیر اعظم کے معاون ِ خصوصی برائے پاور اور پٹرولیم جناب تابش گوہرنے کیماڑی کراچی میں پی ایس او کے کیماڑی ٹرمینل (KT) پر پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل سہولیات پر مبنی آئل اسٹوریج اور ڈس پیج ٹر مینل کا افتتاح کردیا۔ اس تقریب میں ان کے ہمراہ پی ایس او کے مینجنگ ڈائریکٹر او ر سی ای او جناب سید محمد طہ ٰ ،پی ایس او کے سینئر افسران اور پروجیکٹ ٹیم کے ارکان بھی موجود تھے۔
پی ایس او کاڈیجیٹل سہولیات پر مشتمل یہ ٹرمینل، حکومتِ پاکستان کی ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔یہ نیا سنگ ِ میل بجاطور پر استعدادِ کار میں اضافے اور مضبوط کنٹرول کے ذریعے کمپنی کی اسٹریٹیجک اور آپر یشنل صلاحیتیوں میں اضافے کا باعث بنے گا۔ پی ایس او ٹرمینل مینجمنٹ سسٹم کے تحت پہلا پروجیکٹ،کمپنی کا ماڈ ل ٹرمینل “کے ٹی اے ” سیلف سروس پر چلنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ SAP
پر مبنی سینٹرلائزڈ آپر یشنل ڈیٹا بشمول اسٹاک انوینٹری لیول بروقت مانیٹر کئے جاسکتے ہیں۔ فلنگ اور ڈسپیچ کے عمل کو ٖڈیجیٹل کرنے سے ڈس پیچ کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔
“میں ڈیجیٹائزیشن میں ایک اور قدم اٹھانے پر پی ایس او کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ٹیکنا لوجی ہمار ے ملک کے مستقبل کی کلید ہے اور پٹرولیم پروڈکٹس کی سپلائی چین کو آٹو میٹک کردینے کا عمل درست سمت میں ایک اہم پیش رفت ہے۔پی ایس او نے انڈسٹری میں ایک اہم سنگِ میل عبور کیا ہے جس کی تقلیدانڈسٹری کے دیگر اداروں کو بھی کرنی چاہئے تاکہ ملک کوترقی کی جانب گامز ن کیا جاسکے۔” وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے پاور اور پٹرولیم جناب تابش گوہرنے فرمایا۔
اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہا ر کرتے ہوئے پی ایس او کے مینجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او جناب سید محمد طہ ٰ نے کہا۔”پی ایس او نے ا یک بار پھر ثابت کرد یا کہ وہ ایک ایسی انرجی کمپنی ہے جو مستقبل میں سب سے پہلے داخل ہوگی۔ہم فخریہ کہہ سکتے ہیں کہ پی ایس او ایسا جدید ٹرمینل مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے والی پاکستان کی پہلی کمپنی ہے جو آپر یشنل استعداد میں اضافے اور وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے ذریعے فوائدکے وسیع تر مواقع پیش کرے گا۔ یہ ڈیجیٹل ٹرا نسفارمیشن کے ذریعے آپر یشنل استعدا دِ کار میں اضافے کے لئے ہمارا ایک اور قدم ہے اور مزید سنگِ میل ابھی ہمیں طے کرنے ہیں۔ ”
ایک متحرک اور مستقبل پر نگاہ رکھنے والی کمپنی کے طور پر، پی ایس او اسٹیٹ آف دا آرٹ ٹیکنالوجیز اپنانے کے ذریعے انڈسٹری میں مثالیں قائم کرتی رہے گی اور ڈیجیٹل ٹرانس فارمیشن میں مزید نئے سنگِ میل عبور کرنے کے لئے پر عزم اور سر گرم ہے۔