حکومت پاکستان اسٹیل مل آکسیجن پلانٹ کو فوری بحال کرے

حکومت پاکستان اسٹیل مل آکسیجن پلانٹ کو فوری بحال کرے۔۔ خالد خان صدر این ایل ایف کراچی۔
اسٹیل مل ملازمین کو ملازمتوں پر بحال کر کے اسٹیل مل کی بحالی کا عمل شروع کیا جائے۔۔ اسٹیل مل کی نجکاری قبول نہیں۔۔ یہ بات صدر این ایل ایف کراچی خالد خان نے پاکستان اسٹیل ملز ایکشن کمیٹی کے تحت اسٹیل ٹاؤن میں یوم بدر اور یوم مزدور کے سلسلے میں منعقدہ افطارپارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اور این ایل ایف اسٹیل مل کے محنت کشوں کے ساتھ ہے۔ آپ کا مقدمہ ہر فورم پر لڑیں گے۔ اس موقع پر صدر پاسلو عاصم بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیل مل انتظامیہ آکسیجن پلانٹ کی بحالی میں رکاوٹیں پیدا کررہی ہے کرونا وبا کے دوران انتظامیہ کا آکسیجن پلانٹ کی بحالی میں رکاوٹیں پیدا کرنا سنگین معاملہ ہے مقتدر حلقوں کو نوٹس لینا ہوگا۔۔ رمضان المبارک کے مہینے میں اسٹیل مل کے ہزاروں برطرف ملازمین انتہائی مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔چیف جسٹس صاحب اسٹیل مل کیس کی فوری سماعت کرکے ملازمین کو بحال کریں۔۔۔ ہم حکومت کے غیر قانونی اور غیر انسانی فیصلوں کو نہیں مانتے۔ عید کے بعد انشاء اللہ جدوجہد کو مزید تیز کریں گے۔ افطار پارٹی سے جنرل سیکریٹری پاسلو علی حیدر گبول، پروگریسیو یونین کے صدر اکبر ناریجو، انصاف یونین کے سلیم گل، فنکشنل لیگ کے عبدالحق چنا،اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔۔۔

عمیر احمد صدیقی
پبلسٹی سیکریٹری(03452151106)