یونیورسٹیز کے اطراف سگریٹ کے کیبن لگانے پر پابندی


محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی (ماجو) کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ نے تجویز پیش کی ہے کہ متعلقہ فورم پر قانون سازی کرکے یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں کے ارد گرد پانچ سو میٹرز کی حدود میں پان اور سگریٹ فروخت کرنے والے کیبن لگانے پر پابندی لگائی جائے جوکہ بعد ازاں طلبہ کو منشیات فروشی کے مرکز میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روزصدر مملکت عارف علوی کی جانب سے ملک کی تمام یونیورسٹیوں کے وائیس چانسلرز کے ساتھ ہونے والی آن لائن میٹنگ کے موقع پر کہی جس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری اور ہائیر ایجوکیشن (ایچ ای سی ) کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔اجلاس کا ایجنڈا خصوصی افراد(ڈس ایبلڈ) کو تعلیمی سہولتوں کی فراہمی اور طلباء میں تمباکو نوشی اور منشیات کے بڑھتے ہوئے رحجان کی حوصلہ شکنی تھا۔اس موقع پر یونیورسٹی میں ہو نے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس جس میں ماجو کے ڈائیریکٹر اکیڈمکس، ڈائیریکٹر کیو ای سی، ڈین اور شعبہ جاتی سربراہان نے شرکت کی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر زبیر شیخ نے کہا ان کی یونیورسٹی میں خصوصی افراد کی تعلیم حاصل کرنے کے ضمن میں ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور سماعت یا بینائی سے محروم طلبہ کو ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے تعلیم فراہم کرنے پر توجہ دی جاتی ہے