جامعہ کراچی اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن جامعہ کراچی اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔ اس حوالے سے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ جامعہ کراچی کے پانچ رکنی وفد نے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ معاہدے کے مطابق دونوں ادارے سیمینارز کے انعقاد ،طلباء کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے پروگرامز، مضامین کی اشاعت سمیت مختلف سرگرمیوں پر مل کر کام کریں گے۔ جامعہ کراچی کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی نمائندگی ڈائریکٹر جنرل ریئر ایڈمرل محمد شعیب خٹک نے کی۔