کلک , خصوصی بچے ,شکیل فاروقی اور شہزاد بھٹہ

تحریر ۔۔عابد ھاشمی
—————–

جب بھی اللہ نے اپنے بندوں سے کوئی نیک کام لینا ھوتا ھے تو ان کو اس نیک مقصد کے لیے منتخب کرلیتا ھے۔۔اور یوں ایک سلسلہ چل پڑتا ھے ایک بندے سے شروع ھونا سلسلہ اہستہ اہستہ ایک قافلے کی شکل اختیار کرلیتا ھے جب سے دنیا وجود میں ائی ھے نیکیوں کا یہ سلسلہ اور کام جاری و ساری ھے ۔۔اللہ نے اپنے بندوں و مخلوق کی خدمت کےلیے ھر دور میں مختلف افراد کو پسند کیا اور انہوں نے دنیائے انسانیات کی ھر ممکن مدد اور خدمت کرنے کی کوشش کیں ۔۔اور اللہ نے ان افراد کی ھر ممکن اور غائب سے مدد بھی کی۔جس سے وہ نیک بندے اپنے مشن میں کامیاب ھوتے ھیں۔۔۔ایسے ایک خاص قبیلے سے تعلق رکھتے ھیں جو انسانیات کی خدمت کرنے والوں کا قبیلہ ھے ایسی قبیلہ کے دو افراد شہزاد بھٹہ اور ان مرحوم دوست شکیل فاروقی ھیں جہنوں نے کئی سال اکھٹے خصوصی بچوں اور انسانیات کے دن رات کام کیے۔۔شکیل فاروقی کا تعلق صحافت سے تھا مگر اللہ نے ان کو ایک رحم دل اور نیک دل دیا تھا۔۔شکیل فاروقی کی یادیں ،صحافت اور خصوصی بچوں کے لیے لازوال خدمات زندہ جاوید ھیں ۔شہزاد بھٹہ ۔شکیل فاروقی خصوصی بچوں کے فلاح و بہبود اور تعلیم و تربیت کے لیے کئی سال ایک ساتھ دوسرے کے ساتھ قدم بقدم چلتے رھے اور زندگی کی خوشیاں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر بانٹتے رھے ۔شکیل فاروقی ایک ایسا نام جو صحافت کے میدان کا کھلاڑی جو ساری عمر قلم سے جہاد کرتا رھا اور جس کے شب و روز صحافت کے میدان میں گزارے تھے کہ اچانک اللہ تعالیٰ نے شکیل فاروقی کو ایک ایسی راہ پر چلا دیا جہاں پر دنیا و آخرت کی آسانیاں ھی آسانیاں ھیں اسپیشل بچوں کی فلاح و بہبود اور خدمت کے ساتھ ساتھ ان کی خوشیوں میں شریک ہونے ایک ایسا کام ھے جو اللہ اور رسول کی رضا پانے کا واحد ذریعہ ہے۔شکیل فاروقی تقربیا 2010 کے دوران شہزاد بھٹہ کی دعوت پر گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز آف ڈیف گنگ محل گلبرگ لاھور میں ایک پروگرام کی کوریج کے لئے تشریف لائے جہاں پر انہوں نے اسپیشل بچوں کی خوبصورت پرفارمینس دیکھی یہ ان کے لیے ایک نئی دنیا تھی خصوصی بچوں نے شکیل فاروقی کو اتنا متاثر کیا کہ پھر وہ انہی کے ھوگے ان کے اندر کے خوبصورت انسان نے فیصلہ کیا کہ اب ساری زندگی ان فرشتوں کے لیے وقف کر دی جائے۔یہی دو سیالکوٹی شخصیات نے ایک نیے سفر کا آغاز کیا شہزاد بھٹہ جس کی ساری عمر اسپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت اور فلاح و بہبود میں گزاری تھی ان دونوں کی دوستی سے کلک ٹیم کا آغاز ھوتا ھے۔دوبندوں سے چلنے والے قافلے میں دوستوں کی ایک ٹیم بنتی چلی گئی جس میں چیرمین فاروق اعوان۔شیخ پرویز،میجرمحمد غفور ،عابد ھاشمی،ڈاکڑ قیصر رفیق، کاشف انور،اعجاز خان ،جمیشد اقبال،مختار احمد، ڈولی ۔نوید فاروقی،انس فاروقی،عائشہ بٹ،شازیہ دلپز ۔ثمرہ ملک ۔عامر سیمی خان،سمرین جی،شاھد راجہ،شکیل خان ،طارق قریشی ۔شعیب منظر،نوید بھٹہ،سید قمر شاہ ،میاں ریاض،سید دانش،امان اللہ،ذکااللہ،امتیاز علی،سہیل بشیر، افضال بھٹہ اور بےشمار دوست شامل سفر ھوتے چلے گئے۔کلک ٹیم نے شہزاد بھٹہ اور شکیل بھٹہ کی قیادت میں لاھور میں اسپیشل بچوں کے لیے چھ سات خوبصورت اور شاندار لازوال پروگرام کیے ان پروگراموں میں شرکت اسپیشل بچوں کو استعمال کی بے شمار اشیاء تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ تفریح کے مواقع بھی دیئے ان پروگراموں میں لاھور کے محکمہ اسپشیل ایجوکیشن کے اداروں کے خصوصی بچوں نے شاندار اور لازوال کارکردگی پیش کیں۔ان پروگرامز میں عابد ھاشمی ۔عامر سیمی خان فرخ شاہ اور دیگر سنگرز نے خصوصی بچوں کے لیے خوبصورت پرفارمیس پیش کرتے رھے ۔کلک لوزر اف اسپشل چلڈرن نے لاھور کے بعد پاکستان کے دیگر شہروں کا رخ کیا اور وھاں کے معصوم فرشتوں کے لیے خوشیوں کے میلے سجائے ۔اور ان میں مخیر دوستوں کی مدد سے پنجاب گورنمنٹ کے اسپشل ایجوکیشن کے غریب اور مستحق خصوصی طلبہ کو لاکھوں مالیت کی ویل چیئرز،ہیرنگ ایڈز،بیساکھیاں و دیگر ضروریات کی اشیاء تقسیم کیں ۔ان میں سیالکوٹ،
کراچی،راولپنڈی ،حافظ آباد،منڈی بہاؤ الدین،فیصل آباد ،جہلم،صفدراباد،شامل ہیں اللہ تعالی کے فصل و ٰ کرم اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے ھمارے ان کاوشوں کو بے پناہ کامیابی حاصل ھوئیں۔ کلک لورز آف اسپشیل چلڈرن اپنے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتی ھے جہنوں نے ھمارے اس سفر میں مدد کی اور بھر پور تعاون کیا ۔شکیل فاروقی کی وفات کے بعد کلک ٹیم جلد دیگر شہروں میں شکیل فاروقی کے مشن کو جاری کرتے ھوئے اسپشیل بچوں کے سنگ خوشیوں کا میلے سجانے کے لیے پروگرام تشکیل دینے کا پروگرام جاری ھے۔
کلک نے محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب اور محکمہ ھائر ایجوکیشن پنجاب کے تعاون سے معذوری سے متعلق اگاھی عوام پرگروام # اج کی بیٹی کل کی ماں# کے عنوان سے مختلف خواتین کالجز اور سکولز میں تعارفی تقریبات منعقد کی ھیں جن میں ماھرین اسپشل اہجوکیشن نے معذوری کے اسباب اور ان سے بچاو کے متعلق لیکچرز دیئے جن میں پروفیسر جاوید اقبال ۔مس ریحانہ یاسمین ۔ڈاکڑ خالد جمیل ۔ڈاکڑ عامر بھٹہ شامل ھیں ۔کلک ٹیم نے اسپشیل بچوں کی فلاح و بہبود کے علاؤہ شکیل فاروقی اور شہزاد بھٹہ کی تجویز پر وحدت کالونی میں کلک دیوار مہربانی کا بھی انتظام کیا جو مئی 2016 سے کامیابی سے چل رھی ھے اس دیوار مہربانی کا انتظام فاروق اعوان چیرمین کی قیادت میں شہزاد بھٹہ ۔عابد ھاشمی اور افضال بھٹہ احسن انداز سے چلا رھے ھیں ۔۔
شکیل فاروقی اور شہزاد بھٹہ کی قیادت میں کلک ٹیم نے پورے پاکستان میں خصوصی طلبہ و دیگر ضرورت مند افراد کے لیے لاکھوں مالیت کی اشیاء تقسیم کی ھیں
کلک ٹیم اج بھی ھر ماہ محترم دوست قاری انیس اقرا ایجوکیشنل ٹرسٹ انگلینڈ کے تعاون سے ضرورت مند خصوصی افراد کو ویل چیئرز فراھم کر رھی ھے ۔۔
۔اللہ سے دعا ھے کہ وہ شکیل فاروقی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور شہزاد بھٹہ کو صحت و تندرستی والی لمبی زندگی عطا فرمائے تاکہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر دکھی انسانیت کی خدمت کا اپنا مشن جاری و ساری رکھ سکیں امین ثم امین