بابراعظم نے جنوبی افریقا کیخلاف بھی سنچری داغ دی

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف بھی سنچری داغ دی۔

سنچورین میں جنوبی افریقا کے خلاف بابر اعظم نے پہلی سنچری اسکور کی، انہوں نے 104 گیندوں پر 103 رنز کی اننگز کھیلی
بابراعظم نے ایک روزہ کیریئر میں 13 سنچریاں مکمل کرلی ہیں، انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 4، سری لنکا کے خلاف 3، زمبابوے کے خلاف 2 اور جنوبی افریقا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف 1،1 سنچری اسکور کر رکھی ہے