مزید 4974 افراد کرونا کا شکار

ملک میں کرونا وائرس کی صورتحال مزید بگڑتی جارہی ہے، جس کے باعث حالت مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کرونا وائرس کی تیسری لہر سے متعلق جاری کردہ اعداد و شمار سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد
14 , ہزار 530
ہوگئی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں 50 ہزار 55 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4 ہزار 974 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.93 فیصد ہے جبکہ ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 53 ہزار 127 ہوگئی۔

کرونا وائرس کے پیش نظر سندھ میں بھی سخت پابندیاں نافذ کرنے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں، جس کے تحت کرونا کیسز 8 فیصد مثبت شرح والے علاقوں میں لاک ڈاؤن ہوگا

Courtesy Ary news