حکومت سندھ الیکٹرونک میڈیا و پرنٹ ہاو ¿سز کی تمام مشکلات ، مسائل و معاملا ت سے بخوبی آگاہ ہے۔رفیق احمد بر ڑو


اشتہارات کے ضمن میں شفافیت کی پالیسی کو بہتر سے بہتر بنایا جا رہا ہے۔سیکریٹری اطلا عا ت سندھ
کرا چی 31ما ر چ ۔حکومت سندھ الیکٹرونک میڈیا و پرنٹ ہاو ¿سز کی تمام مشکلات ، مسائل و معاملا ت سے بخوبی آگاہ ہے اور انہیں فوری بنیادوں پر حل کرنے میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہے بلکہ عملی طور پر کو شاں ہے۔ان خیالات کا اظہارسیکریٹری اطلا عا ت رفیق احمد برڑو نے آجK-21 چینل کے مر کزی دفتر کے دورے کے دوران کیا. سیکریٹری اطلا عا ت رفیق احمد برڑو نے اس موقع پر K-21 چینل کی انتظامیہ و عملے سے باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ آج ان کا اور ان کے محکمے کے تمام شعبوں سے متعلق سینئر افسران کا دورہ حکومت سندھ کی پالیسی و صوبائی وزیر اطلا عا ت سید ناصر حسین شاہ کی طر ف سے تمام میڈیا ہاو ¿سز سے مراسم کو بہتر طو ر پر جاری رکھنے اور ان کے مسائل و مشکلات سے آگاہی حاصل کرنے کے ضمن میں دی گئی ہدایات کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔رفیق احمد بر ڑو نے کہا کہ حکومت سندھ کو پورا احساس ہے کہ کووڈ میں جس طرح عالمی اور علاقائی طور پر معاشی کمزوریاں رونما ہوئی ہے اور ان تمام معاملات ،حالات و معاشی ابتری کے معاملات کے سبب ملک کا ہر شعبہ زندگی متاثر ہوا ہے، اس سے یقینا میڈیا اور اس سے وابستہ تمام لوگ بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں ۔لیکن باوجود تمام مجبوریو ں، مشکلات اور معاشی ابتری کے حالات میں بھی حکومت نے اس شعبے سے متعلق تمام اداروں اور اس سے منسلک تمام لوگ کا ساتھ دیا ہے۔صوبائی سیکرٹری اطلاعات سندھ رفیق احمد برڑو نے بتایا کہ جب سے وہ آئے ہیں ان کی کوشش رہی ہے کہ محکمہ اطلاعات سندھ میں ترجیحی بنیادوں پر ڈیجیٹلائزیشن کے اس دور سے مطابقت رکھنے والی موثر و جدید اصلاحات کو متعارف کروائیں۔اس ضمن میں رفیق احمد برڑو نے کہا کہ انہوں نے مختلف میڈیا ہاو ¿سز کا دورہ کیا اور اے پی این ایس، سی پی این ای اور دوسرے متعلقہ صحافتی اداروں کے لوگوں سے میٹنگز کی ہیں اور کراچی پریس کلب بھی گئے ہیں۔انہوں نے صحافتی اصلا حی کاموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آج کیپیسیٹی بلڈنگ تر بیتی حوالے سے محکمے کے 252 افسران کو تربیت دی جارہی ہے تاکہ انہیں دور جدید میں عالمی ،ملکی و علاقائی سطح پر ذرائع ابلاغ میں رونما ہونے والی انقلابی تبدیلیو ں سے بخوبی آگاہ کرایا جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ اشتہارات کے ضمن میں شفافیت کی پالیسی کو بہتر سے بہتر بنایا جا رہا ہے۔صوبائی سیکریٹری اطلاعات رفیق احمد برڑو نے کہا کہ وہ کچھ دن پہلے اندرون سندھ کے دورے کے دوران حیدرآباد بھی گئے ہوئے تھے وہاں کے میڈیا ہاو ¿سز کے دور ے کے علاوہ انہوں نے محکمہ اطلاعات کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ بھی کیا ہے۔جامشورو کے قریب زیرتعمیر محکمہ اطلاعات کے آفس کے معائنے کے دوران انہیں بتایا گیا کہ اس سلسلے میں ایک سو تیس ملین روپے کی لاگت سے8ضلعی اطلاعا ت کے دفا تر اورڈو یژنل ڈائریکٹر اطلاعات آفس حیدرآباد کا تر قیا تی منصو بہ عمل میں لا یا جا رہا ہے۔جبکہ 58ملین رو پے کی لا گت سے ڈو یژنل اطلا عا ت آفس حیدرآباد کا کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ بقیہ رقم سے 8ضلعی اطلا عا ت دفا تر کے ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔اس سے قبل چیف ایگزیکٹو آفیسر K-21 چینل فرقان مجتبیٰ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا جبکہ چیئرمین K-21چینل غفران مجتبیٰ نے صوبائی سیکریٹری رفیق احمد برڑو کو ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔اس موقع پر سینئر اینکر پرسن ردا سیفی اور سینئر کو رسپونڈنٹ ہدا شیخ بھی مو جو د تھیں۔ بعد ازاں صوبائی سیکرٹری اطلاعات نے K-21 چینل کے مر کزی دفتر کے مختلف شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر پریس ذوالفقار شاہ،ڈائریکٹر سوشل میڈیا اسلم جتوئی، ڈائریکٹر انفارمیشن سلیم خان، ڈائریکٹر اشتہارات عزیز احمد ہکڑو، ڈائریکٹر لیگل حزب اللّٰہ میمن اور ڈائریکٹر پریس انفارمیشن جہانگیر خان ابڑو بھی موجود تھے۔
ہینڈ آﺅ ٹ نمبر 372۔۔۔