این اے 249 ضمنی انتخابات کے دوران سیکیورٹی انتظامات سخت کئے جائیں۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ

این اے 249 ضمنی انتخابات میں سیاسی جماعتوں کے مہم کے دوران سیکیورٹی انتظامات سخت کئے جائیں۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ
این اے 249 الیکشن میں کوڈ آف کنڈنکٹ کی خلاف ورزی اور بدنظمی برداشت نہیں کی جائے گی۔ صوبائی الیکشن کمشنر
چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت این اے 249 پر ضمنی انتخابات کا جائزہ اجلاس۔
کراچی (25 مارچ 2021) چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت این اے 249 ضمنی انتخابات کے متعلق  اہم اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا، اجلاس میں این اے 249 ضمنی انتخابات کے لئے سیکیورٹی اور انتظامی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان، کمشنر کراچی نوید احمد شیخ، سیکریٹری اسکول احمد بخش ناریجو ، سیکریٹری کالج  خالد حیدر شاہ، ڈی آئی جی سائوتھ جاوید اکبر ریاض، ریجنل الیکشن کمشنر سید ندیم حیدر،  ڈپٹی کمشنر ویسٹ سلیم اللہ اوڈہو، ڈی سی کیاماڑی مختیار علی ابڑو، ایس ایس پی کیاماڑی فدا حسین جانوری اور ایس ایس پی ویسٹ سہائی عزیز ٹالپر نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے کہا کہ این اے 249 کی خالی نشست پر 29 اپریل کو انتخابات ہونگے، انہونے مزید بتایا کہ این اے 249 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 339405 اور 277 پولنگ اسٹیشنز ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ الیکشن میں کوڈ آف کنڈنکٹ کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈسکہ الیکشن میں کوڈ آف کنڈنکٹ کی خلاف ورزی سے مسائل پیدا ہوئے، انہونے حکومت سندھ کے الیکشن دوران کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ میں سانگھڑ، عمرکوٹ اور ملیر میں پر امن انتخابات سندھ حکومت کے تعاون کی وجہ سے ممکن ہوئے۔ انہونے مزید کہا کہ آج بروز 25 مارچ کو تمام جماعتوں کے امیدواروں کے نامینیشن کے کاغذات کی اسکروٹنی مکمل کی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلا کیا گیا کہ این اے 249 کے دوران حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی، انہونے کمشنر کراچی کو صوبائی الیکشن کمشنر سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔ ممتاز علی شاہ نے پولیس افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن اور سیاسی جماعتوں کے الیکشن مہم کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولنگ اسٹیشنز پر ضروری سہول یات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں ڈی آئی جی سائوتھ نے الیکشن کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔