جامعہ کراچی : کلیہ علم الادویہ کی کیوایس رینکنگ کے سلسلے میں تقریب 25 مارچ کو ہوگی

کلیہ علم الادویہ جامعہ کراچی کی کیوایس رینکنگ کے سلسلے میں ایک تقریب بروز جمعرات25 مارچ 2021 ء کو دن 12:00 بجے کلیہ ہذا کی نئی عمارت کے کونسل روم میں منعقد ہوگی۔
شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور رئیس کلیہ علم الادویہ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر فیاض وید کلیہ ہذا کے اساتذہ سے خطاب کریں گے۔
جامعہ کراچی: بی اے ایل ایل بی (آنرز)سال اول ودوئم سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کے نتائج کا اعلان
ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی اے ایل ایل بی (آنرز)سال اول ودوئم سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
نتائج کے مطابق بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال اول کے امتحانات میں 92 طلبہ شریک ہوئے،60 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 32 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 65.22 فیصدرہا۔
بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال دوئم کے امتحانات میں 54 طلبہ شریک ہوئے، 49 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 05 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 90.74 فیصدرہا۔