یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے انسٹی ٹیوٹ آف ما ئکرو بیا لو جی نے سو سا ئٹی فار ما ئکرو بیا لو جی اور ASMسٹو ڈنٹ چیپٹر یواس کے باہمی اشتراک سے ملیر یا کی روک تھام کے بارے میں عوا م النا س میں آ گا ہی پھیلانے کے لیئے سٹی کیمپس میں ملیر یا کا عا لمی دن منایا

لاہور(جنرل رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے انسٹی ٹیوٹ آف ما ئکرو بیا لو جی نے سو سا ئٹی فار ما ئکرو بیا لو جی اور ASMسٹو ڈنٹ چیپٹر یواس کے باہمی اشتراک سے ملیر یا کی روک تھام کے بارے میں عوا م النا س میں آ گا ہی پھیلانے کے لیئے سٹی کیمپس میں ملیر یا کا عا لمی دن منایا۔
دریں اثناء ویٹر نری یونیورسٹی لا ہورکے انسٹی ٹیوٹ آف با ئیو کیمسٹر ی اینڈ با ئیو ٹیکنا لو جی نے ڈی این اے کا عالمی دن بھی منا یا۔دن کی مناسبت سے یونیورسٹی میں آ گا
ہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کی قیادت ڈین فیکلٹی آ ف ویٹر نری سائنس پرو فیسرڈاکٹرانیلہ ضمیر درا نی اور ڈین فیکلٹی آف بائیو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں ڈائر یکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ما ئکرو بیا لو جی پروفیسر ڈاکٹرآفتاب احمد انجم، ڈائر یکٹر انسٹی ٹیوٹ آف با ئیو کیمسٹر ی اینڈ با ئیو ٹیکنا لو جی پرو فیسر ڈاکٹر وسیم شہزاد، رجسٹرار سجاد حیدر، پروفیسر ڈاکٹر علی رضا اعوان کے علا وہ فیکلٹی ممبران اور طلبا و طالبات کی بڑ ی تعداد نے واک میں حصہ لیا۔ڈی این کا عا لمی دن دنیا بھر میں 1953 میں ہیلتھ ایگر ی کلچر اور با ئیو ٹیکنا لو جی کی فیلڈ میں ہو نے وا لی حیرت انگیز در یا فت “ڈی این اے سٹر کچر”کی یادمیں ہر سال منا یا جا تا ہے۔