یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے کوا لٹی انہانسمنٹ سیل نے گذشتہ روزہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کی گریجو یٹ پا لیسی 2023 کے مو ضو ع پرپی ایچ ڈی سکالرز کے لیئے ورکشاپ کا انعقادکیا۔ افتتا حی تقریب سے خطاب

لاہور(جنرل رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے کوا لٹی انہانسمنٹ سیل نے گذشتہ روزہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کی گریجو یٹ پا لیسی 2023 کے مو ضو ع پرپی ایچ ڈی سکالرز کے لیئے ورکشاپ کا انعقادکیا۔ افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی نے ورکشاپ کا پس منظر اور اغرا ض ومقا صد بیان کیئے۔ اُ نہو ں نے کہا کہ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد پی ایچ ڈی سکالرز کو ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کی گریجو یٹ پا لیسی 2023 کے بارے میں آ گا ہی دینا تھا نیز ورکشاپ کے شر کا سے گریجو یٹ پا لیسی کا تجزیہ کروا نا بھی تھا۔رجسٹرار سجاد حیدر، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹر داور حمید مغل،کنٹرولر آف ایگزامینیشن سید زر غام حیدر، آرگنا ئزنگ سیکرٹری ڈاکٹر غلام مصطفی کے علاو ہ ویٹر نری یونیورسٹی کے 33 پی ایچ ڈی سکالرز نے ورکشاپ میں شرکت کی۔ایک روزہ ورکشاپ میں پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلے کے معیار، کورس ورک،امتحان، تھیسز، ریسرچ پیپر لکھنے کے طریقہ کار سے متعلقہ مختلف موضوعات زیر بحث لا ئے گئے۔