آمنہ الیاس کو اٹھانے والے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟


پاکستانی اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے وہ بہت ہی کم وقفے کے دوران اپنی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہی ہیں۔ اس بار بھی اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی گئی وڈیو مداحوں کو خوب پسند آرہی ہے۔

آمنہ الیاس نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مزاحیہ وڈیو پوسٹ کی جس میں ایک شخص انہیں اٹھانے کی کوشش کرتا ہے اور کامیاب بھی ہوجاتا ہے لیکن 30 منٹ بعد وہی شخص بستر پر لیٹے ہوئے ڈاکٹر سے علاج کرتا دکھائی دیتا ہے۔

آمنہ الیاس نے وڈیو کے ساتھ لکھا کہ میں بالکل بھی بھاری نہیں ہوں بلکہ میں تو پر کی طرح ہلکی ہوں۔

آمنہ الیاس کی مزاحیہ وڈیو کو اب تک ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جبکہ متعدد لوگوں نے وڈیو پر کمنٹس بھی کئے

https://jang.com.pk/news/884116