مرتضیٰ وہاب نے کورنگی اسپورٹس اکیڈمی میں بیڈمنٹن کورٹ کا افتتاح کردیا

شہر قائد ترقی کی جانب گامزن ہوچکا ہے،پیپلز پارٹی عوام کو تمام شعبوں میں سہولتیں فراہم کرر،ہی ہے۔مرتضیٰ وہاب
جذبہ سچا ہو تو توعوامی خدمت کے لئے اختیا ر اور وسائل کوئی معنی نہیں رکھتے،شاندار عوامی خدمات پر DCاور DMCکورنگی کو مبارکباد

کراچی( )ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر قائد ترقی کی جانب گامزن ہوچکا ہے پیپلز پارٹی عوام کو تمام شعبوں میں سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے شہر کے بلدیاتی ادارے سابقہ اختیارات اور وسائل پر ہی بہتر انداز میں عوامی خدمات اور علاقائی ترقی کے کاموں کو تندہی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریا رگل اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی سید امداد علی شاہ کے ہمراہ کورنگی اسپورٹس اکیڈمی (سابقہ راشد لطیف اکیڈمی)میں بیڈمنٹن کورٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کونسل کے اراکین صاحبزادہ معظم قریشی،ہارون خٹک اور دیگر بھی موجود تھے مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ جذبہ سچا ہو تو عوامی خدمت کے لئے اختیار اور وسائل کوئی معنی نہیں رکھتے شہر کے ڈپٹی کمشنرز،میونسپل کمشنرز اُن ہی سابقہ اختیارات اور وسائل کے تحت شہر کی تعمیر و ترقی کے ساتھ عوام کو سہولتیں فراہم کررہے ہیں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل اور DMCکورنگی کے افسران و عملے کو مبارکباد دی جنہوں نے مختصر مدت میں ضلع کورنگی عوامی خدمات کے اقدامات کو فعال اور عوام کو سہولتیں پہنچا نے کے لئے تندہی کے ساتھ فرائض انجام دیئے انہوں نے کہاکہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں انہیں صحت مند سرگرمیوں کو فراہمی کے لئے DCکورنگی کی جانب سے اقدامات یقینا قابل تعریف ہیں انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ کھیل کے میدانوں اور کورٹس کو آباد کریں اور تعلیم کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ نوجوانوں کے لئے تعلیم،کھیل اور صحت کے شعبے میں مزید اقدامات کررہی ہے انشا اللہ ہمارا نوجوان بہتر مستقبل کی ضمانت بنے گا۔
پبلک ریلیشن آفیسر:ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی