یونیورسٹی کی طالبات کو جنسی ہراساں کرنے پر لیکچرار نوکری سے برطرف

یونیورسٹی آف گجرات کے انگلش ڈپارٹمنٹ کے لیکچرارعمران اسلم کو یونیورسٹی کی طالبات کو جنسی ہراساں کرنے پر نوکری سے برطرف کر دیا گیا،تین سال قبل9 طالبات نے جنسی طور پر ہراساں کرنے پر عمران اسلم کے خلاف وائس چانسلر کو درخواست دی تھی، عمران اسلم طالبات کو امتحانات میں پہلی پوزیشن لینے کی آفرز کرنے کے علاوہ اپنے عہدہ کا ناجائز استعمال کرتا تھا۔

https://jang.com.pk/news/893641?_ga=2.77515030.2028531240.1614887721-1783398454.1614887720
———————-

جامعہ کراچی: بی کام ریگولر اور بی ایس سی (پاس)کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی کام ریگولر اور بی ایس سی (پاس) سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بی کام ریگولرکے امتحانی فارم 09 مارچ جبکہ بی ایس سی (پاس) کے امتحانی فارم 18 مارچ 2021 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

بی کام سال اول،دوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 6725 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام سال اول ودوئم باہم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 11850 روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔بی ایس سی(پاس) سال اول ودوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 6725روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی ایس سی سال اول ودوئم باہم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 11850روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔

امتحانی فارم جامعہ کراچی کے کیمپس میں واقع نیشنل بینک آف پاکستان،یوبی ایل،ایچ بی ایل، سندھ بینک اوربینک الفلاح کی برانچز سے 100 روپے کے عوض حاصل کئے جاسکتے ہیں۔طلبہ اپنے امتحانی فارم فیس واؤچر اور متعلقہ دستاویزات کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔
———————

اقرا یونی ورسٹی فاتح قرار
نوجوانوں کی توجہ سائبر ورلڈ سے ہٹانے کے لیے جسمانی کھیلوں کو فروغ دینا ہوگا،رجسٹرار این ای ڈی
جامعہ این ای ڈی کے تحت انٹرورسٹی فٹبال (بوائز)زون بی چیمپئن شپ کا کا انعقاد
جامعہ این ای ڈی کے تحت انٹرورسٹی فٹبال (بوائز)زون بی چیمپئن شپ کا کا انعقادیکم تا 3مارچ کیاگیا، جس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی انجینئر وصی الدین تھے۔ جامعہ ترجمان کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن، اسلام آباداور این ای ڈی یونی ورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز کے اسپورٹس سیکشن کے تحت ان مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ میزبان ٹیم این ای ڈی یونی ورسٹی سمیت کراچی بھر سے8 تعلیمی اداروں کے طالب علموں نے ان فٹبال مقابلوں میں حصّہ لیا، جن میں کراچی یونی ورسٹی، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن،انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ آئی او بی ایم،ہمدرد یونی ورسٹی، ضیاء الدین یونی ورسٹی، سرسید یونی ورسٹی، اقرا یونی ورسٹی، پی اے ایف کیٹ کورنگی کریک نے مقابلوں میں شرکت کی۔فٹبال ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے ر جسٹراراین ای ڈی یونیورسٹی سید غضنفر حسین کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی توجہ سائبر ورلڈ سے ہٹانے کے لیے جسمانی کھیلوں کو فروغ دینا ہوگا،شاندار فٹبال مقابلوں کا انعقاد طالب علموں سمیت معاشرے کے سود مند ہے۔

واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2014 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔
————————