سعودی عرب نے عازمین حج پر نئی شرط عائدکر دی

سعودی عرب نے عازمین حج پر نئی شرط عائدکر دی

سعودی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ رواں برس حج کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے کورونا ویکیسن کی شرط کو لازمی قرار دیا گیا ہے اور ویکسین کے بغیر کسی کو بھی حج کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ رواں برس حج کے موقع پر ذمہ داریاں ادا کرنے والے ہیلتھ ورکرز کے لیے بھی کورونا ویکسین لازمی ہو گی کیونکہ انہوں نے لوگوں کو مکہ، مدینہ اور انٹری پوائنٹس پر طبی سہولیات فراہم کرنی ہیں۔

سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العلی کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے کورونا کی مکمل ویکسینیشن کی ہو گی ان کے لیے قرنطینہ بھی لازمی نہیں ہو گا۔

ترجمان سعودی وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا کے کیسز آئے روز اوپر نیچے جارہے ہیں لہذا ہم مجموعی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Courtesy Gnn news