منافع خوروں نے دودھ کی فی لیٹر قیمت 130 روپے تک پہنچا دی

قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت کی گرفت کمزور ترین ہونے پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ اب دودھ فروشوں نے بھی کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے،دودھ کی فی لیٹر سرکاری قیمت 96 روپے ہے جبکہ اس وقت بازار میںدودھ کی فی لیٹر قیمت 130 روپے تک ہوگئی ہے، چند ماہ کے دوران دودھ فروشوں نے غیر محسوس طریقے سے فی لیٹرمیں تقریباً 35 روپے اضافہ کردیا۔ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی اختر گجر کا کہنا ہے کہ ہم تو حکومت کے ساتھ ہیں لیکن چند مفاد پرست اور منافع خوروں نے ازخود قیمت میں اضافہ کردیا ، ایک جانب ڈیری فارمرز کے مسائل ہیں جن کو حل کرنا بھی ضروری ہے تو دوسری جانب مہنگائی کی صورتحال میں عوام کا بھی خیال رکھنا ہیں،ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کریں ایسوسی ایشن انکا ساتھ نہیں دے گی،ایسوسی ایشن اپنے تمام فیصلے ڈیری فارمرز اور عوام کے مفاد میں کرتی ہے ،یہ دودھ کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ ایسوسی ایشن کا نہیں انفرادی ہے
——–
دودھ کی قیمتوں میں زبردست اضافے کے بعد لوگوں کی نظریں کمشنر کراچی نوید شیخ پر لگی ہوئی ہیں ان سے بہت توقعات وابستہ ہیں کہ وہ اپنی انتظامی مشینری کے ذریعے صورتحال کو قابو کریں گے اور دودھ کی قیمت میں ہونے والے زبردست اضافے کو رکوائیں گے اور عوام کو ریلیف دلانے میں اپنا کردار ادا کریں گے