ہمدرد فائونڈیشن جیگوار نے تیسرا حکیم محمد سعید (شہید پاکستان) انٹر ڈپارٹمینٹل ٹیپ بال کرکٹ نائٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

ہمدرد فائونڈیشن جیگوار نے تیسراحکیم محمد سعید (شہید پاکستان) انٹر ڈپارٹمینٹل ٹیپ بال کرکٹ نائٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔
فائنل میچ میں ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست ہمدرد مارکیٹنگ اینڈ ٹریڈ ٹائیگر کو شکست کا سامنا
مارکیٹنگ کے کپتان شہریار پاشا ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی و بہترین بولر قرار پائے
کراچی : گزشتہ روز یوبی ایل کمپلیکس میں کھیلے گئے تیسرےحکیم محمد سعید (شہید پاکستان) انٹر ڈپارٹمینٹل ٹیپ بال کرکٹ نائٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہمدرد فائونڈیشن کی ٹیم نے مارکیٹنگ ڈویژن کو نو وکٹوں سے مات دے دی۔ٹورنامنٹ میں ادارہ ہمدرد کے آٹھ ڈویژن کی ٹیموں نے شرکت کی۔ٹورنامنٹ کی مہمان خصوصی ہمدرد پاکستان کی مینیجنگ ڈائریکٹر و چیف ایگزیکٹو آفیسر فاطمہ منیر احمد صاحبہ تھیں۔ ٹورنامنٹ میں آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مارکیٹنگ ڈویژن کے کپتان ڈپٹی ڈائریکٹر شہریار پاشا ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی وبہترین بولر قرار پائے۔
فائنل میں ہمدردفائونڈیشن نے ٹاس جیت کر مارکیٹنگ کو پہلے بیٹنگ کا موقع دیاجس میں مارکیٹنگ نے چھ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر ۷۳ رنز بنائے۔ کپتان شہریار پاشانے ۳۲ رنز کی اننگز کھیلی ۔ جواب میں فائونڈیشن کی ٹیم نےچھٹے اوور میں ہدف مکمل کرلیا۔ فائنل میں ہمدرد فائونڈیشن کی جانب سے مینیجر ایڈمن شباب الحسن نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے۴۱ رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہےجبکہ نائب کپتان ڈائریکٹر محمد ارسلان نے ۱۴ رنز بنائے۔
اس سے قبل کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں فائونڈیشن نے ہمدرد ایچ آراینڈ ایڈمن اسٹالین کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر ایچ آر کی ٹیم نے پانچ اوورز میں ۳ وکٹوں کے نقصان پر ۴۸ رنزبنائےجو فائونڈیشن نے 4.2اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پرپورے کرلیے۔
دوسرے سیمی فائنل میںپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایچ آئی سی فیلکن کی ٹیم نے پانچ اوورز میں پانچ وکٹوں پر ۴۶ رنز بنائے جس کے جواب میں مارکیٹنگ نے چوتھے اوور میں بغیر کسی نقصان کے ہدف حاصل کرلیا۔ مارکیٹنگ کی جانب شہریار پاشا نے آل رائونڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور ۳۰ رنز بنانے کے ساتھ دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔
پہلے رائونڈ میں آئی ٹی ایگلز، کیو او ڈی ڈولفینز، اکائونٹس لائینز اور سپلائی چین پینتھرز کی ٹیمیں اگلے رائونڈ کے لیے کوالیفائی نہ کرپائیں۔ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں فاطمہ منیر احمد صاحبہ نے فاتح و رنرز اپ ٹیموں کو ٹرافیاں دیں ۔ مین آف دی میچ کا اعزاز شباب الحسن نے حاصل کیا۔ٹورنامنٹ کا انعقاد انتظامیہ ہمدرد نےملک کے سب سے بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ پی ایس ایل چھٹے ایڈیشن کی خوشی میں کیا۔دوران ٹورنامنٹ، تمام کھلاڑیوں اور شائقین کی روح افزا اور اسنیکس سے تواضع کا بھی اہتمام کیا گیا۔روح افزا کے خصوصی بوتھ سے شائقین و کھلاڑی روح افزا سے بھی لطف اندوز ہوتے رہے۔