پیراباد تھانہ اورنگی ٹاؤن میں واٹر بورڈ کا سرکاری پانی چوری ۔غیر قانونی ہائیڈرنٹ کا کاروبار عروج پر

پیراباد تھانہ اورنگی ٹاؤن میں واٹر بورڈ کا سرکاری پانی چوری ۔غیر قانونی ہائیڈرنٹ کا کاروبار عروج پر۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پیر آباد کے زیر نگرانی 22 سے زیادہ غیر قانونی ہائیڈرنٹ علاقے میں چلنے کا انکشاف ہوا ہے جس کا ہفتہ پولیس لاکھوں روپے وصول کر رہی ہے اور اس کاروبار سے پولیس والوں اور ہائیڈرنٹ سروس مافیا کی چاندی ہوگئی ہے وہ نا صرف لاکھوں روپے کما رہے ہیں بلکہ پولیس بھی اس کاروبار سے فیض یاب ہو رہی ہے جب کہ علاقہ مکین اور دوسرے علاقے کے لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے تفصیلات کے مطابق پیر آباد کے علاقے الہی کالونی نزد شاہ قبرستان اورنگی ٹاؤن نمبر 4 میں ایس ایچ او تھانہ پیر آباد کراچی کی نگرانی میں پولیس اہلکار بنام ضلع وار کا غیر قانونی ہائیڈرنٹ قبرستان کی جگہ پر ناجائز قبضہ کرکے بنایا گیا ہے اس کے اطراف میں گندے پانی کا نالہ گزر رہا ہے اور 15 سال کے طویل عرصہ سے یہ ہائیڈرنٹ ٹینکر سروس کے ذریعے عوام میں گندا پانی فراہم کرکے بیماریاں پھیلانے کا سبب بنا ہوا ہے اور پولیس کی سرپرستی میں سرکاری پانی کی لائنوں سے پانی بھی چوری کیا جا رہا ہے لہذا اعلی حکام اور وزیر بلدیات اور چیئرمین سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سید ناصر حسین شاہ سے علاقہ مکینوں کی پرزور اپیل ہے کہ اس گھناؤنے کاروبار کا ناصر خاتمہ کیا جائے بلکہ اس کی جگہ مسمار کیا جائے اور سرکاری پانی چوری کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام تک صاف پانی پہنچنے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ کیا جائے اور مکمل طور پر ان کی سرکوبی کی جائے