بی این پی کی سینیٹ انتخابات میں میر اسرار اللہ زہری کو تعاون کی یقین دہانی

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے درمیان سینیٹ انتخابات کے حوالے سے معاملات طے پا گئے، بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی میر اسرار اللہ زہری کو بھر پور تعاون کی یقین دہانی تاہم میر اسرار اللہ زہری نے مطلوبہ تعداد میں ووٹ نہ ہونے پر شکریہ کے ساتھ تعاون واپس کردیا اور ووٹوں کو بی این پی کے امیدوار کے حق میں استعمال کرنے کا مشورہ دیا،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل پارٹی کے وفد کے ہمراہ بی این پی(عوامی) کے سربراہ میر اسرار اللہ زہری کی رہائشگا ہ پر گئے جہاں دونوں جماعتوں کے سربراہان کے درمیان سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی نشست اور گفت وشنید ہوئی اس موقع پر سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ بی این پی (عوامی) نے ماضی میں بی این پی کے ساتھ سیاسی قربت اور تعاون کیا ہے جسے مد نظر رکھتے ہوئے بی این پی میر اسرار اللہ زہری کو سینیٹ کے انتخابات میں بھر پور تعاون کرنے کی پیش کش کرتی ہے۔ا