یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ امیدوار بننے سے سلطنت نیازیہ لرز رہی ہے : شازیہ مری

 چاروں صوبوں میں جہاں  ضمنی انتخابات ہوئے ہیں وہاں  پی ٹی آئی کو شکست ملی : شازیہ مری
کراچی ( 22 فروری 2021): مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز ایم این اے شازیہ مری نے کہا ہے کہ ‏یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ امیدوار بننے سے سلطنت نیازیہ لرز گئی ہے اور چاروں صوبوں میں جہاں بھی  ضمنی انتخابات ہوئے ہیں وہاں  پی ٹی آئی کو شکست ملی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار آج انہوں ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے ۔ مرکزی اطلاعات سیکریٹری پی پی پی نے کہا ہے کہ ‏یوسف رضا گیلانی نے جمہوریت اور آئین پر کبھی آنچ آنے نہیں دی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ جو لوگ کل میثاق جمہوریت کے مخالف تھے آج میثاق جمہوریت کیلئے تڑپ رہے ہیں اور ‏امید ہے پی ٹی آئی کے اسمبلی ممبران عوام کے فیصلے کو مشعل راہ بنائیں گے۔  مزید کہا کہ ‏شبلی فراز تسلی رکھیں، میثاق جمہوریت پر من وعن عمل ہوگا ۔