پی آئی اے کا ایک اور بڑا فیصلہ


پی آئی اے کا ایک اور بڑا فیصلہ
——————

کراچی(کامرس رپورٹر) سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک ایک روزہ سرکاری دورے پر کابل پہنچ گئے۔دورے کے دوران انہوں نے افغان حکام، شہری ہوابازی کے اداروں اور تجارتی تنظیموں سے ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر سی ای او نے کہا کہ پی آئی اے حکومت کے ہدایات کے مطابق افغانستان میں اپنے آپریشن کو مزید مستحکم کرنا چاہتی ہے تا کہ دونوں برادر ممالک کے شہریوں کو فضائی سفر کی سہولیات با آسانی میسر آسکیں۔سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے افغانستان شہری ہوابازی کے سربراہ ڈاکٹر قاسم وفائیزادہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے مابین ہوائی رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ انہوں نے پی آئی اے کی کابل کی پروازیں بڑھانے اور قندھار اور مزار شریف سے پروازوں کی منظوری کی درخواست تاکہ دونوں ملکوں کے مابین فضائی روابط مزید مستحکم ہوسکیں۔افغانستان ہوابازی کے سربراہ کی جانب سے پاکستان میں طبی سیاحت بڑھانے کیلئے پی آئی اے کو کردار ادا کرنے کی استدعا کی۔ملاقات میں کارگو کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔