پاسپورٹ کی فیس سے متعلق بڑی خبر آگئی

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساری سیاست اب3مارچ کے الیکشن میں ہوگی اور انشااللہ4 مارچ کو عمران خان سینیٹ میں سرخرو ہوگا، امیدہے پی ٹی آئی ،عمران خان3مارچ کوفتح یاب ہوں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 50 افسران کو فی الفورویزہ سیکشن سے واپس بلانےکا فیصلہ کیاہے اور پاسپورٹ کی فیس آدھی کردی ہے جبکہ نادرایک دن میں ایک لاکھ شناختی کارڈایشوکرےگا، جس شخص کا نام ای سی ایل میں ہو ان کا پاسپورٹ جاری نہیں کیاجاسکتا۔

نواز شریف کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کی پاسپورٹ کی مدت آج رات12بجےختم ہورہی ہے، 20 اگست 2018 سے نواز شریف اور مریم ای سی ایل میں ہیں، نوازشریف واپس آناچاہیں توای ٹی ڈی جاری کیاجاسکتاہے، نوازشریف واپس نہ آیا تو پاسپورٹ کی حیثیت نہیں رہے گی، نوازشریف کو ایمرجنسی ٹریولنگ ڈاکیو منٹ دیا جاسکتا ہے

Courtesy Ary news