سجاول میں دینی درسگاہ جامعہ القاسمیہ سجاول میں چودہ فروری کو سالانہ ختم بخاری کی تقریب

سجاول میں دینی درسگاہ جامعہ القاسمیہ سجاول میں چودہ فروری کو سالانہ ختم بخاری کی تقریب کی تیاریاں جاری ہیں ، جے یوآئی رہنمامولاناغلام حسین میمن ، مولانااشرف میمن نے بتایاکہ سالانہ ختم بخاری میں فارغ التحصیل ہونے والے اڑتیس علماء اور بیس سے زائد حفاظ کی دستاربندی کی جائیگی جبکہ آخری درس حدیث شیخ الحدیث مولانامحمد صالح الحداد دیں گے ۔جبکہ نامور علمائے دین خطاب کریں گے ہرسال ختم بخاری کی تقریب دستاری بندی میں دوردراز کے علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ دعاکے لئے پہونچتے ہیں ، جبکہ شہرکے اکثریتی کاروباری مراکز بند کرکے دعا میں شرکت کی جاتی ہے اس موقع پر ہزاروں افراد کے لئے مفت کھانے کا بھی انتظام کیاجاتاہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس بابرکت تقریب دعامیں ضرور شرکت کریں ۔