فنکشنل لیگ کے وفد نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی سے ان کی دفتر میں اہم ملاقات کی ، ملاقات میں وفد نے وائیس چانسلر کے سامنے طلبہ اور ملازمین کے مسائل پر گفتگو کی

فنکشنل مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم ، ایم پی اے نصرت سحر عباسی کی قیادت میں فنکشنل لیگ کے وفد نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی سے ان کی دفتر میں اہم ملاقات کی ، ملاقات میں وفد نے وائیس چانسلر کے سامنے طلبہ اور ملازمین کے مسائل پر گفتگو کی ، وفد نے وائیس چانسلر کی توجہ اس جانب مبذول کروائی کہ اورنگی ٹائون ، ملیر اور دیگر علاقوں سے یونیورسٹی آنے والے طلبہ کو پوائنٹس کی کمی کے باعث سخت سفری دشواریوں کا سامنا ہے ، لہزا ہمارا مطالبہ ہے کہ اورنگی ٹاؤن ،ملیر اور شہر کے دیگر علاقوں سے زیادہ سے زیادہ بسیں چلائی جائیں تاکہ طلبہ کو سفری مشکلات سے چھٹکارا حاصل ہوسکے ، ملاقات میں جامعہ کراچی کے ملازمین کے مسائل پر بھی جامعہ گفتگو کی گئی ، جامعہ کراچی کے وائیس چانسلر نے فنکشنل لیگ کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ جامعہ کے طلبہ اور ملازمین کے مسائل سے وہ بخوبی آگاہ ہیں مگر معاشی مسائل کے باعث طلبہ اور ملازمین کو مسائل درپیش ہیں لیکن وہ حتی الامکان کوشش کریں گے کہ جلد لیئو انکیشمنٹ جیسی سہولیات یونیورسٹی کے ملازمین کو مُہیا کی جائے، وفد میں طارق سرکی، عبدالحق چنہ، فرحان، ظہیر عبیداللہ خان، وقار بھائی، محمد حسین شہباز خان ایڈووکیٹ و دیگر رہنما شامل تھے