حکومت سندھ نے سہیل احمد قریشی کو نئی ذمہ داریاں سونپ دیں۔

حکومت سندھ نے سہیل احمد قریشی کو نئی ذمہ داریاں سونپ دیں۔چیف سیکرٹری سندھ کی منظوری سے محکمہ سروسز نے 8 فروری کو جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن میں گریڈ 20 میں ترقی پانے والے سہیل احمد قریشی کو محکمہ داخلہ میں اسپیشل سیکرٹری جیل خانہ جات کی اسامی پر تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے ۔یہ گریڈ بیس کی آسامی ہے۔ سہیل احمد قریشی اس سے قبل صوبائی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں ڈائریکٹر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے ان کا تعلق پی ایس گروپ سے ہے سہیل احمد قریشی کا شمار سندھ کے ذہین قابل اور محنتی افراد میں ہوتا ہے وہ اپنا کام پوری ذمہ داری توجہ اور لگن سے کرتے ہیں سرکاری حلقوں میں ان کا نام عزت اور احترام سے لیا جاتا ہے وہ شہرت کے حامل افسر ہیں ماضی میں وہ اینٹی کرپشن اور محکمہ ہیلتھ سروسز سمیت مختلف اہم عہدوں پر احسن انداز سے اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں محکمہ داخلہ اور جیل خانہ جات کے امور انتہائی اہمیت کے حامل ہیں سہیل احمد قریشی حساس معلومات ،نازک سرکاری امور کے انجام دہی کا بھرپور تجربہ اور ادراک رکھتے ہیں

نئی ذمہ داریوں کے ساتھ ان سے مزید بہتر کارکردگی اور قابل ستائش اقدامات کی توقع ہے ۔