2014ء میں ریسرچ کا آغاز کیا اور 2017ء میں میں نے کرونا وائرس کی دوا تیار کی تھی -ایم ڈی۔ پی ایچ ڈی ڈاکٹر و سائنسدان جان عالم


۔ ایم ڈی۔ پی ایچ ڈی ڈاکٹر و سائنسدان جان عالم نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ میں نے 2014ء میں ریسرچ کا آغاز کیا اور 2017ء میں میں نے کرونا وائرس کی دوا تیار کی تھی اس وقت تک کرونا وائرس نہیں پھیلا تھا اس کے علاوہ مہلک امراض کی دس دوائیں تیار کرچکا ہوں اور مجھے فرانس کی حکومت نے اپنی دوائیں فرانس میں رجسٹرڈ کرنے کی پیشکش کی جسے میں نے یہ کہہ کر ٹھکرادیا کہ حضور پاک صلی اللہ و علیہ وسلم کی گستاخی میں فرانس کی حکومت شامل تھی اسی لۓ میں فرانس اور اسکی حکومت پر لعنت بھیجتا ہوں اور میں یہ دوائیں اپنے ملک میں رجسٹرڈ کرکے ملک کی خدمت کروں گا۔ اب میری کرونا وائرس کی دوائیں ڈریپ سے منظور شدہ ہیں۔ اس موقع پر کراچی چیمبر آف کامرس کے سابق صدر نثار انجم۔ بشپ آف پاکستان نذیر عالم۔ ہومیو پیتھک ڈاکٹرز۔ ایم پی اے نے خطاب کرتے ہوۓ ڈاکٹر جان عالم کو خراج تحسین پیش کیا۔ پاکستان ہومیو پیتھک فزیشنز سوسائٹی کے بانی اور نیشنل کونسل ہومیو پیتھی کے سابق صدر ڈاکٹر سید جاوید شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر جان عالم نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور انکی سائنسی

تحقیق و ایجاد کی گئیں ادویات پر ہمیں فخر ہے۔