سیدناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹربورڈنے تبلیغی جماعت کے اجتماع کے شرکاء کیلئے فراہمی ونکاسی آب کے فول پروف انتظامات مکمل کرلیئے ہیں،ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کی زیر نگرانی واٹربورڈکے انجینئرزنے اجتماع گاہ کا باقاعدہ سروے

وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سیدناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹربورڈنے تبلیغی جماعت کے اجتماع کے شرکاء کیلئے فراہمی ونکاسی آب کے فول پروف انتظامات مکمل کرلیئے ہیں،ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کی زیر نگرانی واٹربورڈکے انجینئرزنے اجتماع گاہ کا باقاعدہ سروے کرکے اجتماع کے شرکاء کو پانی کی مسلسل فراہمی اور نکاسی آب کے نظام کو سہل وموثر بنانے کیلئے اقدامات تجویز کیئے جن پرقبل از وقت عملدرآمد یقینی بنادیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق و زیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سیدناصر حسین شاہ نے ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کو ہدایات جاری کی تھیں کہ 4سے 8فروری تک دوحصوں میں اورنگی ٹاؤن میں واقع اجتماع گاہ میں تبلیغی جماعت کے منعقدہونے والے سالانہ اجتماع کے شرکاء کوپانی کی فراہمی اور نکاسی آب کیلئے فول پروف اقدامات کیئے جائیں، ان ہدایات کی روشنی میں ایم ڈی واٹربورڈ نے واٹربورڈکے اعلیٰ افسران اور انجینئرز کا اجلاس طلب کیا،اجلاس کے دوران اس ضمن میں باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی،بعدازاں چیف انجینئرواٹرغلام قادر عباس، چیف انجینئر سیوریج آفتاب چانڈیو,سپرنٹنڈنگ انجینئرز اویس ملک،سکندرعلی زرداری اورایگزیکٹیوانجینئرواثق ہاشمی کے علاوہ دیگر نے اجتماع گاہ کا دورہ کیا اور جتماع کے شرکاء کو پانی کی مسلسل فراہمی اور نکاسی آب کے نظام کو سہل وموثر بنانے کیلئے اقدامات تجویز کیئے، اس دوران واٹربورڈ کے انجینئرز اور اعلیٰ افسران نے اجتماع کے منتظم مولانا عبدالواہاب میمن سے ملاقات کی اور ان سے مسائل، وشرکاء کی متوقع تعداد معلوم کی،بعدازاں واٹربورڈ کے عملے نے دوران اجتماع شرکاء کو پانی کی 24گھنٹے فراہمی کیلئے واٹربورڈ کی بلک اور واٹرٹرنک مین لائن سے عارضی کنکشن منسلک کردیا ہے،علاوہ ازیں اجتماع گاہ کے سیوریج کے نظام کو واٹربورڈ کے نکاسی آب کے مرکزی نظام سے منسلک کردیا گیا ہے، اس سبب سیوریج اوورفلو کے خدشات کا مکمل خاتمہ ہوگیا ہے، حفظ ماتقدم کے طور پر 3فروری سے اجتماع کے اختتام تک واٹربورڈ کی 4عدد راڈنگ،جیٹنگ اور سیورکلینگ مشینیں بھی مطلوبہ عملے سمیت 24گھنٹے اجتماع گاہ کے باہر موجود رہیں گی،ایم ڈی واٹربورڈ کی خصوصی ہدایات پراجتماع کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے واٹربورڈ کے قریبی ہائیڈرنٹ پرپانی سے بھرے متعدد ٹینکرز بھی تیارکھڑے کیئے جائیں گے،واٹربورڈ کے عملے نے شہر میں ہونے والے اس عظیم اجتماع کے موقع پر اجتماع گاہ سے ملحقہ علاقوں سے گزرنے والی فراہمی آب کی لائنوں کی مرمت کرکے رساؤ کا خاتمہ کردیا ہے، ونچنگ مشینوں کی مدد سے اجتماع گاہ جانے والے راستوں اور قریبی آبادیوں کی سیوریج لائنوں ومین ہولز کی صفائی بھی کرادی گئی ہے جبکہ مین ہولز پر نئے مین ہولز کور اور رنگ سلیب رکھ دیئے گئے ہیں، احتیاطاً اجتماع گاہ میں مناسب تعداد میں رنگ سلیب اور مین ہولز کوربھی پہنچادیئے گئے ہیں۔

ر ضوان حیدر
انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر
کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ