صوبائی حکومت میں تبادلے ڈاکٹر نیاز علی عباسی سیکرٹری اطلاعات ۔اعجاز میمن سیکریٹری ایکسائز تعینات


صوبائی حکومت میں تبادلے ڈاکٹر نیاز علی عباسی سیکرٹری اطلاعات ۔اعجاز میمن سیکریٹری ایکسائز تعینات۔چیف سیکرٹری سندھ ممتاز علی شاہ کی منظوری سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق حافظ عبد الہادی بلو کو سیکرٹری اقلیتی امور تعینات کیا گیا ہے وہاں سے سعید احمد اعوان کا اضافی چارج ختم کیا گیا ہے محکمہ اطلاعات سے عمران عطا سومرو اور محکمہ ایکسائز سے عبدالحلیم شیخ کا اضافی چارج ختم کیا گیا ہے ۔ڈاکٹر نیاز علی عباسی گریڈ 20 کے ایکس پی سی ایس آفس سے تعلق رکھنے والے سینئر افسر ہیں اس سے قبل وہ بطور سیکرٹری بین الصوبائی امور خدمات انجام دے رہے تھے ماضی میں وہ سیکرٹری داخلہ سمیت مختلف اہم عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں ۔دوسری جانب صوبائی حکومت میں دوبارہ خدمات کا آغاز کرنے پر اعجاز احمد میمن کو سیکریٹری ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے وہ گریڈ 20 کے سیکریٹ گروپ کے افسر ہیں ۔عبدالہادی بلو کی خدمات بھی صوبائی حکومت کے سپرد کی گئی ہیں جس کے بعد انہیں سیکورٹی اقلیتی امور تعینات کیا گیا ہے وہ بھی سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 20 کے افسر ہیں