ٹرین میں‌ سوار انوکھا مسافر

بھارت کے شہر ممبئی میں چلنے والی ٹرین میں ایک ایسے مسافر نے سفر کیا جسے دیکھ کر دنیا حیران رہ گئی۔

ممبئی میں مقامی سطح پر چلنے والی ٹرین میں روزانہ ہزاروں مسافر سفر کرتے ہیں اُن میں ہی وہ مسافر بھی شامل ہے جو انسان نہیں ہے
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کتا ٹرین میں سفر کررہا ہے اور وہ اپنے اسٹیشن سے قبل دروازے پر آکر کھڑا ہے۔

ٹرین جیسے ہی اسٹیشن پر پہنچ کر آہستہ ہوئی کتے نے تیاری پکڑی اور جیسے ہی ریل گاڑی رکی اور فوراً اتر کر اپنی منزل کی جانب چلا گیا۔

یہ ویڈیو بالی ووڈ کے حوالے سے کام کرنے والے اسٹار نے انٹرنیٹ پر شیئر کی اور بتایا کہ میرے ساتھ ٹرین میں کتا بھی سفر کررہا ہے، اب اُس کا اسٹیشن آنے والا ہے تو وہ اترنے کے لیے تیار ہے۔

ٹرین جیسے ہی کلوا اسٹیشن پر رکی کتے نیچے اتر گیا اور اپنی منزل کی جانب چل دیا۔

انوکھے مسافر کی ویڈیو اور اُس کی ذہانت دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے