پاکستان کے سیاحتی مقامات کی قدرتی خوبصورتی ۔۔۔۔ کینیڈین ہائی کمشنربھی عاشق ہوگئیں ۔۔۔ چترال کا دورہ کرلیا

(اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سیاحتی مقامات کی قدرتی خوبصورتی ۔۔۔۔ کینیڈین ہائی کمشنربھی عاشق ہوگئیں ۔۔۔ چترال کا دورہ کرلیا ۔ تفصیلات ک مطابق پاکستان میں تعینات کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور گلشت ویلی چترال پہنچ گئیں جہاں انہوں نے برفانی کھیل اسکینگ مقابلوں کا جائزہ لیا۔ گلشت ویلی چترل پہنچ کر کینیڈین ہائی کمشنر نے اسکینگ مقابلوں کا جائزہ لیا
اور پاکستانی کے سیاحتی مقامات کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ چترال کے پہاڑ اور برفباری بلکل کینیڈا جیسے ہیں۔وینڈی گلمور نے کہا ایسے علاقوں میں سیاحت کو فروغ دینا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتی ہوں ان علاقوں میں سیاح آئیں اور لطف اندوز ہوں، سیاحت سے یہاں کا قدرتی ماحول متاثر نہیں ہونا چاہیے، سیاحت سے مڈگلشت چترال کی کمیونٹی کو فائدہ ہوگا۔