سید فتح علی حیدری قادری تاجی اور سید میر محمدعلی تاجی سلسلہ تاجیہ و قادریہ کی عظیم بزرگ ہستیاں ہیں، سید وجاہت علی شاہ تاجی

یہ عرس کوئی عام عرس نہیں مولاعلی کے شاہزداوں کے عرس ہیں، سید سلطان شاہ ملاڑوالے
تین روزہ عرس میں مذہبی، سیاسی، سماجی شخصیات کی شرکت، نامور قوالوں نے سماں باندھ دیا
کراچی (پ ر) خلیفہ تاج الاولیاءؒ، روحانی فرزند سرکار تاج الاولیاء پیر طریقت رہبر شریعت حضرت قاضی سید میرمحمدعلی شاہ تاجی قدس سرہٗ کا پہلا اور پاکستان سے پہلی دفعہ غلاف کعبہ لے جانے والی کمیٹی کے رکن، حامل تبرکاتِ عظمی، سلسلہ چشتیہ قادریہ کے عظیم صوفی بزرگ الحاج مولانا سید فتح علی حیدری قادری تاجی علیہ الرحمہ کا اکتیسواں تین روزہ عرس مبارک کے تین روزہ سالانہ عرس کا انعقاد 14، 15، 16 جمادی الثانی بمہابق 28، 29، 30 جنوری 2021ء کو بزم تاجیہ امجدیہ (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل کے زیرانتظام خانقاہ تاجیہ امجدیہ (سی ون ایریا لیاقت آباد) میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کیاگیا۔ سجادہ نشین نوبت شاہ ولیؒ قبلہ سید سلطان شاہ میاں ملاڑ والے

نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا الحاج سید فتح علی حیدری قادری تاجی اشرفی اور سرکارتاج الاولیاء کے خلیفہ و روحانی فرزند قاضی سیدمیر محمدعلی شاہ تاجی علیہم الرحمٰن سلسلہ قادریہ و تاجیہ کی عظیم روحانی ہستیاں ہیں۔ جن کے فیضان کے آج بھی دریا بہہ رہے ہیں۔ جو ان کے در پر آتا ہے کبھی خالی نہیں جاتا۔ گدی نشین خانقاہ تاجیہ امجدیہ و مرکزی چیئرمین بزم تاجیہ امجدیہ (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل قاضی سید میر وجاہت علی شاہ تاجی نے کہا کہ یہ عرس کوئی عام عرس نہیں ہے۔ یہ مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے شاہزادوں کے عرس ہیں۔ جنہوں نے اپنی پوری زندگی دین اسلام کےلئے وقف کردی۔ بلکہ نہ صرف زندگی بلکہ اپنا جان و مال سب کچھ قربان کردیا۔ انہوں نے ضلع وسطی کی انتظامیہ، اسسٹنٹ کمشنر زین العابدین چنہ، جتوئی صاحب، ایس ایس پی سینٹرل لیفٹیننٹ (ر) غلام مرتضیٰ تبسم، ایس ایس پی ٹریفک سینٹرل اعجاز الدین، ایس ایچ او لیاقت آباد


و سپر مارکیٹ لیاقت حیات، کمپنی کمانڈر سندھ رینجرز منظور صاحب اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروںکا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا جن کی انتھک کاوشوں سے اس عرس کے شایانِ شان انعقاد میں بھرپور مدد ملی۔ عرس کے پہلے روز قرآن خوانی، محفل نعت، دوسرے روز بعد نماز جمعہ صندل مبارک اور غسل دیا گیا اس کے بعد محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔ جبکہ تیسرے اور آخری روز فاتحہ کے بعد قاری کامران آصف صاحب نے امام پرائم منسٹر ہاؤس اسلام آباد نے قرات سے محفل کا آغاز کیا گیا نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس کی سعادت نامور ثناء خواں فہیم نیازی اختیاری نے حاصل کی۔ علامہ خالد قادری تاجی ملاڑی نے اہل بیت کی شان و عظمت پر پر خصوصی بیان فرمایا۔ جسے سن کر حاضرین محفل کی اشک جاری رہے۔ بعد از محفل سماع کا انعقاد کیا گیا جس میں وطن عزیز کے عالمی شہرت یافتہ قوال زمان زکی تاجی و ہم نوا اور سہیل خسرو قوال و ہم نوا نے محفل میں سماں باندھ دیا۔ خصوصی دعا سجادہ نشین نوبت شاہ ولی سرکار

حضرت قبلہ سید سلطان شاہ ملاڑ والے مدظلہ العالی نے فرمائی اور وطن عزیز کی خوشحالی اور سلامتی کےلئے دعا کی گئی۔ تینوں دن لنگر کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ سجادہ نشین خانقاہ تاجیہ امجدیہ ظفریہ قاضی سید میر شجاعت علی شاہ تاجی اور الحاج سید نظیر حسن حیدری قادری تاجی نے عرس کے تینوں دن صدارت فرمائی۔ جبکہ معزز مہمانوں میں اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد زین العابدین چنہ، جتوئی صاحب، ایس ایچ او لیاقت آباد و سپر مارکیٹ پولیس اسٹیشن لیاقت حیات لاہوتی، کمپنی کمانڈر سندھ رینجرز منظور صاحب، سابق رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی، پاکستان پیٹریاٹک یوتھ کراچی ڈویژن کے صدر ذیشان ابڑو، صوفی عارف قادری، ذیشان ذہینی یوسفی تاجی، نور وارثی، خلیفہ ندیم خان تاجی (اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ نیشنل بینک)، نامور سماجی رہنما جاوید بکک، صدر نیشنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان (سندھ) ذیشان یٰسین تاجی، جنرل سیکریٹری نیشنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان (سندھ) سید رامش علی تاجی، اے آر وائی کے سینئر لائنر ایڈیٹر محمد تابش، جرنلسٹس فوٹوگرافر ایسوسی ایشن کے سینئر رُکن سید حامد حسین، شاہد عباسی، سید سمیت علی تاجی، سید شاہ میر علی تاجی، سید شاہ زیب علی تاجی، سید آصل علی تاجی، جنید تاجی، شایان علی تاجی، معین علی تاجی، امان تاجی، احسن تاجی، حاکم علی تاجی، مبین علی تاجی، پرویز تاجی، عمران بخش تاجی، حافظ دانیال محمد علی شاہ، عمران محمدعلی شاہ، ندیم بکک تاجی، امیر بخش تاجی، وقار تاجی، معین تاجی، نقاش تاجی و دیگر زائرین ومعتقدین شریک تھے۔ نظامت کے فرائض چیئرمین درگاہ کمیٹی مصری شاہ سرکار مرزا اسد نقشبندی ظفری نے انجام دیے۔
جاری کردہ:
مرکزی سیکریٹری نشر و اشاعت