ایشیائی امور کے معاون وزیرخارجہ علی سلیمان السعید کی قیادت میں ایک کویی وفد

کویت کےساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے پاکستان کی خواہش کااعادہجمعرات 28 جنوری 2021ء- اسلام آباد میں ایشیائی امور کے معاون وزیرخارجہ علی سلیمان السعید کی قیادت میں ایک کویی وفد سے گفتگواسلام آباد(طارق اقبال): وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کویت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے پاکستان کی خواہش کااعادہ کیا ہے۔وہ اسلام آبادمیں ایشیائی امور کے معاون وزیرخارجہ علی سلیمان السعید کی قیادت میں ایک کویی وفد سے گفتگو کررہے تھے۔وزیرخارجہ نے تجارت سرمایہ کاری افرادی قوت اور تحفظ خوراک کے شعبوں خصوصاً دوطرفہ تعاون کومستحکم کرنے کی اہمیت پر زوردیا۔انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان سفری سہولتوں کی اہمیت پر بھی زوردیا۔شاہ محمودقریشی نے خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے درمیان اختلافات کے حل کیل ئے کویت کی قیادت کے جامع اور تعمیری کردار کو سراہا۔اس موقع پر کویت کے معاون وزیرخارجہ نے کہاکہ ان کا دورہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے کویت کی قیادت کی دلچسپی کاعکاس ہے۔ملاقات میں دونوں فریقین نے کثیرالجہتی تنظیموں خصوصاً اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے باہمی تعاون پر اطمینان کا بھی اظہارکیا۔ملاقات میں علاقائی صورتحال چین پاکستان اقتصادی راہداری اورخلیج اور مشرق وسطیٰ میں استحکام پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔