شوہر کو قتل کرنے پر مجھے کوئی افسوس نہیں ہے ولی محمد میری بیٹی کے ساتھ غلط کام کا ارادہ رکھتا تھا میری ایک بیٹی بھاگ گئی

کراچی‘ شوہر کے قتل میں ملوث خاتون ریمانڈ پر جیل منتقل
Jan 28, 2021
کراچی(وقائع نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں گلشن اقبال میں بیوی کے ہاتھوں شوہر کو قتل کرنے سے متعلق کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے خاتون ملزمہ کو چودہ روز کے لئے جیل بھیج دیا۔عدالت کا آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ،ملزمہ نے بیان دیتے ہوئے کہاکہ شوہر کو بچی کی عزت بچانے اور تشدد کرنے کے وجہ سے قتل کیا،ملزمہ نے الزام لگایاکہ مقتول ولی محمد میری بیٹی کے ساتھ غلط کام کا ارادہ رکھتا تھا میری ایک بیٹی بھاگ گئی ہے جس کے بعد میرا شوہر مجھ پر تشدد کیا کرتا تھا، ملزمہ نے ابتدائی بیان میں کہاکہ اپنے شوہر کو قتل کرنے پر مجھے کوئی افسوس نہیں ہے ،پولیس کے مطابق مقتول کی 3 شادیاں اور 13 بچے تھے ملزمہ کے خلاف قتل کا مقدمہ مبینہ ٹائون تھانے میں درج ہے۔