تحریک تحفظ مساجدومدارس کے زیراہتمام وقف املاک ایکٹ کے خلا ف نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے

اسلام آباد( 26/01/2021)تحریک تحفظ مساجدومدارس نے کہاہے کہ حکومت فوری طورپروقف املاک ایکٹ واپس لے ورنہ ہم ڈی چوک میں دھرنادیں گے ،وقف املاک ایکٹ کی واپسی تک کسی بھی معاملے میں حکومت سے تعاون نہیں کیاجائے گا تحریک کادائرہ کارپورے ملک میں پھیلائیں گے ایف اے ٹی ایف کے دبائو دینی مدارس ومساجدکے خلاف کی گئی قانون سازی قبول نہیں اورنہ ہی شعائراسلام کے خلاف کوئی پابندی قبول کریں گے ،ملک بھرکے دینی مدارس ومساجدوقف املاک ایکٹ کوغیرشرعی قرارے چکے ہیں اس پرعمل درآمدنہیں کریں گے ان خیالات کاظہاررہنمائوں نے نیشنل پریس کلب کے سامنے بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا احتجاجی مظاہرے میں جڑواں شہروں کے تمام مسالک سے وابستہ دینی مدارس کے ہزاروںطلباء وعلماء نے شرکت کی دینی مدارس کے طلباء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکے تھے جس میں وقف املاک ایکٹ کومستردکرنے کے مطالبے شامل تھے اوروہ وقف املاک ایکٹ وحکومت کے خلاف شدیدنعربے بازی کررہے تھے جبکہ علماء وطلباء نے ہاتھ اٹھا کروقف املاک ایکٹ کومکمل طورپرمستردکردیا اس موقع پروفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی رہنماء مولاناقاضی عبدالرشید،تحریک تحفظ مساجدومدارس کے صدرمولاناظہوراحمدعلوی ،تنظیم المدارس کے رہنماء مفتی اقبال نعیمی ،تحریک تحفظ مساجدمدارس کے سرپرست مولانانذیرفاروقی ،فاق المدارس السلفیہ کے رہنماء حافظ مقصود احمد،رابطة المدارس کے مولاناشاہ ولی اللہ بخاری ،تاجررہنماء کاشف چوہدری ،جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولاناعبدالمجیدہزاروی ،مفتی عبدالسلام ،مفتی مجیب الرحمن ،مولانااشرف علی ،جامعہ قاسمیہ کے مہتمم قاری عبدالکریم ،مولاناعبدالوحید،ڈاکٹرضیاء الرحمن امازئی ،جماعت اہل سنت کے رہنماء مفتی محمداسلم ضیائی ،جامعہ قمرالاسلام کے مہتمم مولانامحمدخان غازی ،مولانامحمدشریف ہزاروی ،مولانافیوض الرحمن ،مفتی اویس عزیز،اہل سنت والجماعت کے رہنماء مولاناعبدالرحمن معاویہ ،مولاناعبدالرزاق حیدری ،مولاناتنویرعالم ستی ،مولاناعبدالقدوس محمدی ،مظہرجاویدایڈوکیٹ ،مولاناابوبکرعزیز،مولاناخالدعمران ،مولاناعبدالغفار،عبدالرشیدایڈوکیٹ ،مفتی عبدالرحمن ،مولاناخلیق الرحمن چشتی ،مولانامحمدثناء اللہ غالب،مفتی مسرت اقبال ودیگرنے بھی خطاب کیا علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے عالمی طاقتوں کے دبائو پرغیرآئینی طریقے سے وقف املاک ایکٹ پاس کیا اوردینی مدارس ومساجدپرشب خون ماراہے حکمران اپنے پیش روپرویزمشرف کے انجام سے سبق حاصل کریں پرویزمشرف بھی دینی مدارس ومساجدپرسرکاری کنٹرول حاصل کرنے کامنصوبہ لے کراقتدارمیں آئے تھے مگرآج مشرف موت وحیات کی کشمکش میں مبتلاء ہیں دینی مدارس ومساجدآج بھی آبادہیں یہ دینی ادارے قیامت تک آبادرہیں گے اوربنتے رہیں کوئی طاقت شعائراسلام پرقدغن نہیں لگاسکتی علماء کرام نے یہ ملک ہماراہے اس میں غیروں کے قانون نہیں چلے گیں حکومت دینی ومساجدسے پنگا نہ لے جن لوگوں نے یہ ایکٹ بنایاانہوں نے پاکستان کے خلاف سازش کی ہم اس ایکٹ پرکسی صورت عمل نہیں کریں گے۔