وفاقی حکومت کا سینیٹ اورقومی اسمبلی کے اجلاس بلانے کا فیصلہ

سینیٹ اورقومی اسمبلی کا اجلاس 22 جنوری جمعہ کو طلب کرلیا گیا ہے ، سینیٹ اجلاس صبح 10بجے اور قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے 10 بجے ہوگا ، اجلاس بلانے سے قبل این سی اوسی سےتحریری ہدایات بھی لی گئیں ہیں۔

وفاقی حکومت نے سینیٹ اورقومی اسمبلی کےاجلاس بلانےکافیصلہ کرلیا ، اس سلسلے میں مشیرپارلیمانی اموربابر اعوان نے اجلاس بلانے کیلئے وزیراعظم سے مشاورت کی ، جس میں سینیٹ اورقومی اسمبلی کااجلاس ایک ہی دن بلانے پر اتفاق کیا گیا۔

سینیٹ اورقومی اسمبلی کااجلاس22جنوری جمعہ کوطلب کیاگیاہے ، سینیٹ اجلاس صبح 10بجے اور قومی اسمبلی کااجلاس ساڑھے 10 بجے ہوگا ، اجلاس بلانے سے قبل این سی اوسی سے تحریری ہدایات بھی لی گئیں ہیں۔

مشیرپارلیمانی اموربابر اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم سڑکوں پرمسترد ہوگئی، ہاؤس میں واپس آجائے، مرحوم پی ڈی ایم کااحتجاجی سیاست کابیانیہ قوم کے سامنے ناکام ہوگیا، انتشارکی بجائے عملی اورعوامی خدمت کیلئےایوان میں کرداراداکریں۔

courtesy Ary news