لاہور میں شادی کرنے سے انکار پر حساس ادارے کے ملازم نے گھر میں گھس کر 23 سالہ لڑکی کو قتل کر ڈالا،

لاہور میں فائرنگ کے واقعے میں 27 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پرشوہرنے فائرنگ کرکے بردارنسبتی کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ملزم طیب کی فائرنگ سے 27 سالہ حسن موقع پر دم توڑ گیا


جبکہ زخمی ہونے والے حسنین اور حسیب کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم طیب کو موقع سے گرفتار کر کے مقتول کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے سرد خانےمنتقل کر دیا ہے۔ پولیس نے ملزم طیب کیخلاف مقدمہ درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل گوجرانوالہ کے علاقے کوٹلی ساہیاں میں رشتہ کے تنازع پر ملزم نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت 4 افراد کو قتل کردیا ۔ مقامی پولیس کے مطابق کوٹلی ساہیاں کے علاقے کوٹلی ساہیاں میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو قتل کردیا، واقعے کی وجہ شادی کی پیشکش سے انکار تھا۔ پولیس کا کہنا ہے فائرنگ کرنیوالا ملزم سفیان موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔ اس سے قبل لاہور میں شادی کرنے سے انکار پر حساس ادارے کے ملازم نے گھر میں گھس کر 23 سالہ لڑکی کو قتل کر ڈالا، ملزم کی فائرنگ کے نتیجے میں مقتولہ کی بہن بھی شدید زخمی ہوگئی، کائنات نامی لڑکی اور اہل خانہ رشتے کیلئے راضی نہ تھے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے غازی روڑ پر قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غازی روڈ کی رہائشی 23 سالہ کائنات سے حساس ادارت کا ملازم شادی کرنا چاہتا تھا، تاہم لڑکی اور اس کے اہل خانہ نے اس رشتے سے صاف انکار کر دیا۔ رشتے سے انکار ہونے پر ملزم آپے سے باہر ہوگیا اور کائنات کے گھر جا گھسا۔ ملزم نے گھر میں گھس پر فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آ کر کائنات جاں بحق ہوگئی، جبکہ اس کی بہن ایمن بھی شدید زخمی ہوگئی۔ ایمن کو زخمی حالت میں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر عبداللہ نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے، ملزم کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ausaf-report—
https://dailyausaf.com/pakistan/news-202101-84824.html