سعودی عرب منطقہ شرقیہ کے شہر الخبر میں اہتمام کیا گیا ینگ جرنلیسٹ سوسائٹی انٹر نیشنل سعودی عرب کی تقریب کا

سعودی عرب منطقہ شرقیہ کے شہر الخبر میں اہتمام کیا گیا ینگ جرنلیسٹ سوسائٹی انٹر نیشنل سعودی عرب کی تقریب کا جس میں عہد یداران کی نامزدگی کا اعلان کیا گیا
مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی اس باوقار تقریب کی جس کی صدارت نئے نامزد صدر ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل ایسٹرن ریجن سعودی عرب جناب سجاد وریاہ صاحب نے کی ۔تقریب کے مہمان خصوصی محترم جناب محمد مبشر انوار صدر ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل سعودی عرب تھے۔میزبانی کے فرائض سمیرا حامد فاروقی نے نہایت خوش اسلوبی سے ادا کئے ۔ تقریب کا آغاز محترم یعقوب سیفی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔دیگر مہمانان گرامی میں محترم احسن ملک صدر پاکستان اوورسیز گلوبل ایسٹرن ریجن ، محترم جواد احمد صدر پاکستان اوورسیز کمیونٹی سعودی عرب، محترم شیر عالم خان ،محترمہ سیدہ نمیرہ محسن علی ،سیدہ زنیرہ ذلنون بخاری نے پا کستان اوورسیز کمیونٹی ایسٹرن ریجن کی جانب سے شرکت کی –


اس کے علاوہ محترم یعقوب سیفی پاکستان فورم سعودی عرب ایسٹرن ریجن ، محترم اسد فخرالدین پاکستان فورم ایسٹرن ریجن سماجی کارکن،امتیاز احمد نائب صدر ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل سعودی عرب اور موجودہ صدر یونائٹیڈ میڈیا فورم نے بھی شرکت کی۔
شرکاء نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لئےملکر کام کرنے پر زور دیا ۔مثبت اوربہترین صحافت کے فروغ کو یقینی بنانے میں تعاون کےعزم کا بھی اظہار گیا ۔


تقریب میں نامزد اراکین ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل سعودی عرب ایسٹرن ریجن کا اعلان بھی کیا گیا اور اسناد دی گئی۔
سجاد وریاہ ۔ صدرایسٹرن ریجن ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل،


سحرش یاسر ۔ نائب صدر ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل،
لینا خان ۔ جنرل سیکرٹری ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل اور
عائشہ صدیقی ۔ جوائنٹ سیکرٹری ۔ ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل منتخب کی گئی۔صدر مبشر انوار نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سوسائٹی بلا امتیاز صحافتی تقا ضے پورے کرتے ہوئے اپنے فرائض انجام دے گی اس کے علاوہ صحافیوں کے تربیتی پروگرام اور اُن کے حقوق کا تحفظ بھی ہمارے منشور میں شامل رہے گا ۔ حا ضرین محفل نے تقریب کے انعقاد کو بہت سراہا آخر میں پر تکلف عشائیے کا اہتمام بھی کیا تھا۔
رپورٹ :- لینا خان(سعودی عرب)