سعودی عرب میں ایک۔پاکستانی بچے کی نگہداشت کرکے انسانی حقوق کی بہترین مثال قائم کی

سعودی عرب میں ایک۔پاکستانی بچے کی نگہداشت کرکے انسانی حقوق کی بہترین مثال قائم کی ۔            سعودی عرب میں مکہ مکرمہ زچہ بچہ ہسپتال نے ایک سال تک دیکھ بھال کے بعد پاکستانی بچے کو قونصل ویلفیئر ثاقب علی خان  کے حوالے کیا تاکہ بچے کو پاکستان روانہ کیا جاسکے ثاقب علی خان سفیر پاکستان اور قونصل جنرل کی جانب سے ہسپتال کے ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کیا۔
عکاظ , اردو نیوز  اوراخبار 24 کے مطابق ایک پاکستانی خاتون نے جو اس وقت عمرے پر آئی ہوئی تھی مکہ مکرمہ میں قیام کے دوران اس بچے کو جنم دی کورونا وبا کی وجہ سے والدہ مجبورا پاکستان واپس چلی گئی تھی۔ اس دوران ہسپتال انتظامیہ نومولود کی دیکھ بھال کرتی رہی اور اب اسے پاکستان قونصلیٹ کے افسر کے حوالے کردیا گیا ہے۔
 پاکستان قونصلیٹ بچے کو جلد والدین کے پاس پاکستان بھجوائے گی۔
مکہ مکرمہ زچہ بچہ ہسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہلال المالکی نے بتایا کہ’بچہ آپریشن سے پیدا ہوا تھا۔ اس کا وزن ایک کلو تھا اور پری میچور تھا۔ اسے 46 دن تک مصنوعی تنفس پر رکھا گیا۔‘
انتہائی نگہداشت کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر عطیہ بن صالح الزہرانی نے جو زچہ بچہ ہسپتال میں میڈیکل ڈائریکٹر بھی ہیں بتایا کہ’ پاکستانی بچے کو تقریبا ایک برس تک آئی سی یو میں رکھا گیا اس کے بعد اسے سماجی نگہداشت کے ادارے کے سپرد کردیا گیا تھا۔‘
رپورٹ کے مطابق ہسپتال کے عہدیدار مسلسل ایک سال تک نہ صرف بچے کی نگہداشت کا اہتمام کرتے رہے بلکہ اس دوران اس کے ماں باپ سے بھی مسلسل رابطے میں رہے۔ بچے کے والدین کو تازہ صورتحال سے آگاہ کرکے تسلی دیتے رہے۔