مزید تحقیقات سےکس نےروکا؟ وزیراعظم

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے سلسلہ وار ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاناماپیپرز نے اشرافیہ کی منی لانڈرنگ اورکرپشن کو بےنقاب کیا، اب براڈشیٹ ایک بار پھر اسی اشرافیہ کی کرپشن سامنے لائی ہے

Jeeveypakistan.com

اپنے ٹوئٹس میں وزیراعظم نے کہا کہ لوٹ مار کرنے کےلئے اشرافیہ حکومت میں آتی ہے، اشرافیہ کرپشن کی کمائی باہر بھیجنے کیلئے منی لانڈرنگ کرتی ہے، اشرافیہ باہر پیسے بھیج کر سمجھتی ہے کہ پاکستان کے قوانین سے بچ جائیگی

وزیراعظم کا اپنے ٹوئٹس میں مزید کہنا تھا کہ سیاسی رابطوں سے یہ این آر او لےلیتے ہیں تاکہ کرپشن کا پیسہ محفوظ رہے، ساری صورتحال سے پاکستان کےعوام کوسب سے زیادہ نقصان ہوتاہے، ایک طرف عوام کا پیسہ ان کی لوٹ مار کی نذرہوجاتاہے، پھر لوٹ مار کاپیسہ واپس لانےمیں ٹیکس دینےوالوں کا پیسہ لگتا ہے، صرف این آراو دینے کی وجہ سے یہ سارے پیسے ضائع ہوتے ہیں

Courtesy Ary news