پاکستان سے بیٹھ کر بھارتی باشندوں کو فون پر انعام نکلنے کا جھانسہ دے کر فراڈ کرنے والا گینگ کون چلا رہا تھا ؟تفصیلات منظر عام پر

پاکستان سے بیٹھ کر بھارتی باشندوں کو فون پر انعام نکلنے کا جھانسہ دے کر فراڈ کرنے والا گینگ کون چلا رہا تھا ؟تفصیلات منظر عام پر۔

یہ نوجوانوں کا ایک گروپ ہے جسے بعض جعلسازوں نے بڑی ہوشیاری سے استعمال کیا بھارت کے مختلف شہروں میں لوگوں کے ٹیلی فون نمبرز فراہم کیے انہیں ٹیلی فون کرکے انعام نکلنے کا جھانسہ دے کر اپنے نمبر پر کال بیک کرائی جاتی اور ان کو لوٹا جاتا ہے ۔
ُُاس گروپ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے گرفتاری کے بعد بتایا کہ انہیں استعمال کے لئے سوفٹویر اور نمبر کیے جاتے تھے جس کے ذریعے وہ پاکستان سے بیٹھ کر بھارت کے مختلف شہروں میں مختلف لوگوں کو فون کرتے تھے اور انہیں بتاتے تھے کہ آپ کے نمبر پر انعام نکل آیا ہے آپ کال بیک کریں تو آپ کو تفصیلات بتائ جائیں گی کہ آپ کا انعام کب اور کیسے آپ تک پہنچے گا اس نوجوان نے پوچھنے پر بتایا کہ اسے یہ کام شفیق اور ایک دوسرا لڑکا دیتا تھا یہ دونوں لڑکے مل کر یہ سارا سسٹم اور نیٹ ورک چلاتے تھے


اس نوجوان نے اپنا کام کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ
نمسکار میں رہو شرما بول رہا ہوں آپ کے نمبر پر انعام نکلا ہے آپ کو بڑی بڑی بدھائی ہو آپ کو بڑا انعام لینے کے لیے پانچ ہزار روپے جمع کروانے پڑیں گے یہ انعام سٹیٹ بینک کے ذریعے ملے گا اور یہ رقم انڈین کرنسی میں وصول کی جاتی تھی جو لوگ زیادہ سوال جواب کرتے تھے یا کسی اور زبان میں بات کرتے تھے کیونکہ میں بہت سی زبانیں بولی جاتی ہیں تو پھر ان کی کال منقطع کر دی جاتی تھی اور پھر دوبارہ کال نہیں کرتے تھے ۔


اس نوجوان نے اس سوال جواب کے دوران بتایا کہ میری عمر صرف 18 سال ہے مجھے صرف ایک ہفتہ ہو گیا ہے یہ کام کرتے ہوئے سافٹ ویئر کون بناتا ہے کیسے چلاتا ہے مجھے اس کی تفصیلات کا علم نہیں ہے لیکن ہمارے نمبر پر کوئی کال بیک انڈیا سے نہیں آئی نہ ہی انڈیا سے کبھی کسی نے کوئی شکایت کی ۔
اس نیٹ ورک کے بارے میں پاکستان کے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام کرنے والوں کی ٹیم نے سراغ لگایا اور ایف آئی اے کی مدد سے جب گرفتاریاں عمل میں آئیں تو پھر سائبر کرائم نے ان کے خلاف کارروائی کی اس حوالے سے سوشل میڈیا پر تفصیلی رپورٹ اپلوڈ کی گئی اور پاکستان کی میڈیا میں اس کی خبریں اور سوشل میڈیا پر کافی چرچا ہوا ۔

یہ نیٹ ورک مختلف نوجوانوں کی خدمات حاصل کرکے ملک اور بیرون ملک لوگوں کو لوٹنے اور فراڈ کرنے کے دوران عمل میں ملوث رہا ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے پکڑے جانے والے نوجوانوں سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں ان کے سرغنہ اور دیگر لوگوں کا پیچھا کر رہے ہیں ابتدائی معلومات کے مطابق کافی لوگوں کو فون کئے گئے کافی لوگوں سے رقم لوٹیں گی اور کافی لوگوں کو بیوقوف بنایا جا چکا ہے لوگ نام کے لالچ میں اپنی رقم سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں