پیپلز پارٹی ملیر کے منتخب نمائندگان پروجیکٹ ڈائریکٹر ملیر ایکسپریس وے اور ڈپٹی کمشنر ملیر کو عوامی تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے

سندھ حکومت کی جانب سے تعمیر ھونے والے ملیر ایکسپریس وے پر ملیر کے منتخب نمائندگان کے تحفظات پر وزیر اعلیٰ سندھ کی ھدایت پر پروجیکٹ ڈائریکٹر ملیر ایکسپریس وے ۔ ڈپٹی کمشنر ملیر اور منتخب نمائندوں قائد آباد کے قریب سموں گوٹھ اور شفیع گوٹھ کا دورہ کیا۔اور عوامی تحفظات کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ملیر ایکسپریس وے پر قائد آباد کے قریب دو آبادیوں کے مسمار ھونے کے خدشات کے بعد پیپلز پارٹی ملیر کے منتخب نمائندوں کی شکایت پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ھدایات کے بعد پروجیکٹ ڈائریکٹر ملیر ایکسپریس وے خالد شیخ اور ڈپٹی کمشنر ملیر گھنور علی لغاری نے ایکسپریس وے روٹ پر آنے والے سموں گوٹھ۔ شفیع گوٹھ کا دورہ کیا۔اس موقع پر ملیر کے منتخب نمائندوں ایم این ایز سردار جام کریم۔ آغا رفیع اللہ۔ سابق ایم این اے عبدالحکیم بلوچ۔ اراکین سندھ اسمبلی راجہ رزاق بلوچ۔ محمود عالم جاموٹ۔ محمد سلیم بلوچ۔ سابق چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان مراد۔ جان محمد بلوچ۔ یوسف بلوچ نے انہیں عوامی شکایات سے آگاہ کیا۔ اور بتایا کہ ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر سے سموں گوٹھ۔ شفیع گوٹھ کے مکینوں کے گھر مسمار ھونگے۔ اس لئے روٹ میں تبدیلی کی جائے۔ کیونکہ پیپلز پارٹی کسی بھی غریب کا گھر مسمار ھونے نہیں دے گی۔ ملیر ایکسپریس وے کو ایسا بنایا جائے تاکہ ملیر کے لوگوں کو فائدہ پھنچے۔ منتخب نمائندوں کی شکایات کے بعد ملیر ایکسپریس وے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر خالد شیخ اور ڈپٹی کمشنر ملیر گھنور علی لغاری نے منتخب نمائندوں کو یقین دلایا کہ کسی بھی مقامی افراد کے ساتھ زیادتی نہیں کی جائے گی۔
عوامی نمائندوں کے تحفظات کی تفصیلی رپورٹ وزیر اعلیٰ سندھ کو پیش کی جائے گی