گوگل نے ماہرہ خان کو زارا نور عباس کی والدہ بنادیا

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کو زارا نور عباس کی والدہ بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق گوگل پر جب اداکارہ زارا نور عباس کی والدہ لکھ کر سرچ کیا گیا تو جواب میں اسماء عباس کی جگہ عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کا نام درج تھا جوکہ بالکل غلط معلومات ہے۔
دوسری جانب گوگل کی جانب سے یہ غلطی درست کرلی گئی ہے لیکن گوگل اور ویکیپیڈیا انتظامیہ کو اس بے ترتیب اپ ڈیٹ نظام کی درستگی کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ یہ گوگل کی پہلی غلطی نہیں ہے، اس سے قبل گوگل تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ کو پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے نامور اداکار یاسر حسین کی والدہ بنا دیا تھا۔

اگر گوگل پر یاسر حسین لکھ کر سرچ کیا جارہا تو گوگل کی طرف سے ان کی تمام معلومات دی جارہی تھی تاہم ان کے والدین کے خانے میں ترک اداکارہ ’اسرا بیلگیچ‘ کا نام لکھا تھا
اسرا بیلگیچ نے معروف ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھایا ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس کردار سے خوب شہرت پائی ہے۔ یاسر حسین کی معلومات پر مبنی اس گوگل پیپل کارڈ کاا سکرین شارٹ بحث و مباحثے کی ویب سائٹ Reddit پر شیئر کیا گیا۔

جہاں گوگل کی یہ غلطی لوگوں کے لیے ہنسی کا سامان بنی تو وہیں انٹرنیٹ صارفین کا مزاحیہ انداز میں کہنا تھا کہ اگر اسرا بیلگیچ (حلیمہ سلطان) یاسر حسین کی والدہ ہیں تو پھر یقیناََ ان کے والد ارطغرل غازی ہوں گے۔