مالم جبہ، ڈانس پارٹی کی ویڈیو وائرل، ہوٹل مالک اور منیجر گرفتار

سوات کی وادی مالم جبہ میں مقامی ہوٹل میں مرد وخواتین سیاحوں کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے ہوٹل مالک اور منیجر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،ملزمان کو حراست میں لیکر جرمانہ کردیا گیا ،پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر وادی مالم جبہ میں نجی ہوٹل میں سیاحوں کی جانب سے ڈانس پارٹی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر شدید تنقید کی جارہی تھی پولیس حکام نے اس پر نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیدیا جس کے بعد ایس ایچ او تھانہ مالم جبہ جاویداقبال کی مدعیت میں ہوٹل ایکٹ ،لائوڈ اسپیکر ایکٹ ،33این ڈی ایم اے اور پی آرسی294کے تحت ہوٹل مالک فضل خان اور منیجر حسنین احسان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس کے مطابق ملزمان کو حراست میں لینے کے بعد سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا جنہیں بھاری جرمانہ کردیا گیا ہے

————

https://jang.com.pk/news/868813?_ga=2.158109182.578716829.1609998238-445345171.1609998237