پاکستانی سفارتخانے کے فنڈز میں خوردبرد، سابق سفیر کیخلاف کرپشن ریفرنس دائر

قومی احتساب بیورونے بلغاریہ میں پاکستانی سفارتخانے کے فنڈز میں کروڑوں روپے کی خوردبرد کا ریفرنس سماعت کیلئے احتساب عدالت میں دائر کردیا۔

نیب راولپنڈی کی طرف سے بلغاریہ میں سابق سفیر اے ایس بابر ہاشمی کیخلاف کرپشن ریفرنس میں سفارتخانے کے سابق اکائونٹنٹ طفیل قاضی بھی کرپشن میں معاونت پر ملزم نامزد ہیں۔

ریفرنس میں کہاگیاکہ بابر ہاشمی اور طفیل قاضی 2016 سے 2018 تک کرپشن کی، ملزمان سفارتخانے کے فنڈز ذاتی استعمال میں لاتے رہے، ایمبیسی کے فنڈز نکلوا کر چیف اکاؤنٹنٹ کے پاس کوئی رسید بھی جمع نہ کرائی جاتی،نئے اکاونٹنٹ کی بلغاریہ میں تعیناتی کے بعد فنڈز میں کرپشن کا انکشاف ہوا، بلغاریہ ایمبیسی میں کرپشن کا معاملہ دفتر خارجہ نے خود تحقیقات کیلئے نیب کو بھجوایا تھا۔

https://jang.com.pk/news/868770?_ga=2.183625186.578716829.1609998238-445345171.1609998237