بلدیاتی انتخابات کون روکنا چاہتا ہے اور کیوں ؟

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات روکنے کیلئے پنجاب حکومت کا موقف مسترد کر دیااور صوبائی حکومت کو 10 جنوری تک ویلج و نیبرہڈ کونسلوں کے نام شائع کرنے کا حکم دیدیا ، کمیشن نےصوبائی سیکرٹری بلدیات پر اظہار برہمی کرتے ہوئے واضح کیا کہ کورونا میں اگر ضمنی انتخابات ہو سکتے ہیں تو بلدیاتی کیوں نہیں ؟ الیکشن کمیشن نے 15 روز میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کر دی، کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس میں سکروٹنی کمیٹی کو کام مکمل کرنے کے نئے اہداف دیدیئے ، الیکشن کمیشن کا ایک اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہوا جس میں ممبران وسیکرٹری الیکشن کمیشن ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب اور الیکشن کمیشن کے دیگر افسران نے شرکت کی ، اجلاس 30دسمبر 2020ء کے پچھلے اجلاس کاتسلسل تھا جس میں حکومت پنجاب کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ بلدیاتی الیکشن کی تاریخوں کے حوالے سے کمیشن کو آگاہ کیاجائے ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے وضاحت کی کہ این سی او سی نے

Covid-19 کی وباء کے پھیلا و کے تناظر میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کی سفارش کی ہے جس کی روشنی میں حکومت پنجاب بلدیاتی الیکشن کی تاریخ دینے سے فی الحال قاصر ہے ،سیکرٹری کے موقف پر الیکشن کمیشن نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ پنجاب حکومت لوکل گورنمنٹ کے انتخابات کے انعقاد میں سنجیدہ نہیں۔

https://jang.com.pk/news/868760?_ga=2.183673442.578716829.1609998238-445345171.1609998237