صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی دو روزہ دورے پر گوادر پہنچے،

گوادر پہنچنے پر چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نصیر خان کاشانی، ضلعی انتظامیہ ، جی ڈی اے آفسران و دیگر نے انھیں خوش آمدید کیا۔ صدرِ مملکت کو پاک چائنا بزنس سینٹر گوادر میں چیرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نصیر خان کاشانی نے بلوچ ثقافتی چادر  و روایتی کشتی پیش کی اور انھیں بلوچی وش آتک کیا۔ بزنس سینٹر میں چیرمین جی پی اے نے گوادر پورٹ، گوادر پورٹ فری زون و سی پیک پروجیکٹس کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ صدرِ مملکت نے گوادر پورٹ کا دورہ کیا جہاں چیرمین جی پی اے نے پورٹ ٹرمینل اور دیگر سہولیات کے متعلق انھیں بریفنگ دی۔ صدرِ مملکت نے کوہِ باتیل پر گراب کے مقام پر غروبِ آفتاب کا نظارہ بھی کیا۔
 گوادر بندرگاہ پر کارگو ٹریفک کی تیز تر ترسیل اور کلیئرنس کو یقینی بنانا ہوگا، صدر عارف علوی
 متعلقہ حکام ترقیاتی سرگرمیوں میں درپیش رکاوٹوں کو اتفاق رائے اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے ذریعے دور کریں، صدر عارف علوی

متعلقہ ادارے گوادر ماسٹر پلان میں مقامی ماہی گیروں کی ضروریات کو بھی مدنظر رکھیں، صدر عارف علوی

گوادر بندرگاہ جیسے قومی منصوبوں کی کامیاب تکمیل کیلئے حکمت عملی اور وژن ضروری ہے، صدر عارف علوی

بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے اور صنعت سے متعلق منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ضرورت ہے، صدر عارف علوی

 صدر عارف علوی کا چائنا بزنس سینٹرتعمیر کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ، اعلامیہ